پشاور(جیوڈیسک)پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف میں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔سب سے زیادہ بارش دیرمیں 19ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔
بار ش کے باعث خنکی بڑھ گئی ہے۔بارش کی وجہ سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش دیرمیں 19ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 17، چترال میں 12، کوہستان میں 10اورپشاورمیں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔
پشاورکاکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔پشاور،نواحی علاقوں اورصوبے کے مختلف اضلاع میں آئندہ 36گھنٹوں کے دوران مزیدبارش کاامکان ہے۔