سپریم کورٹ نے ڈی جی آئی بی کا جواب واپس کردیا

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نے سیکریٹ فنڈ کیس میں ڈائیریکٹر جنرل اینٹلیجنس بیورو کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب پر آن کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ میں آئی بی سیکریٹ فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے ڈی جی آئی بی کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

چیف جسٹس نے جواب پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی بی نے آڈیٹر جنرل کے حوالے سے توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، جس پر اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ وزارت قانون کے مشورے کی روشنی میں جواب تیار کیا گیا ہے۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ جواب میں وزارت قانون کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اور جواب پر کسی اور کے نہیں آپ کے دستخط ہیں ،انہوں نے حکم دیا کہ جواب ڈی جی آئی بی کے دستخط کیساتھ جمع کروائیں ہم ان سے خود نمٹ لیں گے ۔

اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو میں یہ جواب واپس لے لیتا ہوں اور مزید ہدایت لیکر عدالت کو اس حوالے آگاہ کر دونگا ، سپریم کورٹ میں آئی بی سیکریٹ فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔