کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور پاک بحریہ کے افسر سمیت 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کالعدم تنظیم جیش محمد کا کارکن بتایا جا تا ہے۔
نارتھ کراچی میں واجد علی شیخ کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جارہا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ کے قریب مسلح ملزمان نے پاک بحریہ کے افسرعظیم کو نشانہ بنایا، انہیں چار گولیاں لگیں۔
سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدی کالونی میں زخمی ہونے والے شخص پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔