لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے مزنگ میں 75 سالہ بوڑھے نے اپنی 65 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ قاتل اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہے اس کا کہنا ہے جب سے اس نے اپنی بیوی کو مارا اسے نیند نہیں آتی۔ملزم لطیف کا کہنا ہے کہ جب سے بیوی کو مارا نہ نیند آتی ہے نہ کچھ کھایا جاتا,بہت بے سکون ہوگیا ہوں۔
تھانہ مزنگ کی حوالات میں بند بوڑھے نے معمولی تنازع پر 3 روز پہلے اپنی 65 سالہ بیوی شہناز کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانے میں 75 سالہ ملزم لطیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس حرکت سے ا س کی دنیا بھی گئی اور آخرت بھی۔