جعلی قرار دی گئی ڈگریاں الیکشن کمیشن نے درست قرار دے دیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے 27 ارکان پارلیمنٹ کی جعلی قرار دی گئی ڈگریوں کو درست قرار دے دیا۔ یہ انکشاف دی نیوز کے صحافی احمد نورانی نے اپنی رپورٹ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق 2010 میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 59 ڈگریوں کو بوگس قراردیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان میں سے 27 ڈگریوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درست قرار دے دیا اور فوجداری کارروائی کے لئے صرف32 کیسز ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر پی آر او ترجمان افتخار نے بار بار کے رابطوں کے باوجود جواب نہیں دیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں واحد اتھارٹی ہے جو کسی ڈگری کو درست یا غلط قرار دے سکتی ہے۔