پاکستان نے آئی ایم ایف کو دسویں قسط ادا کر دی

IMF

IMF

پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فیسلٹی کے تحت 39 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کے مساوی 25 کروڑ 84 لاکھ ایس ڈی آر مالیت کی دسویں قسط ادا کر دی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق دسویں قسط کی ادائیگی کے بعد پاکستان جولائی 2012 سے اب تک آئی ایم ایف کو 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مساوی 2 ارب 11 کروڑ ایس ڈی آر ادا کرچکا ہے ، آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فیسلٹی کے تحت 25کروڑ 84 لاکھ ایس ڈی آر کی اگلی قسط مئی 2013 کے آخر میں واجب الادا ہے۔

دسویں قسط کی ادائیگی کے بعد آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ستمبر 2015 تک 3 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ایس ڈی آر واجب الادا ہوں گے۔