ملک میں سی فوڈ کی درآمدات میں گزشتہ چند سالوں کے دوران اضافے کا رجحان پایا گیا ہے اور مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران اٹھائیس اربانسٹھ لاکھ پچھتر ہزار روپے مالیت کی سی فوڈ درآمد کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دوہزار سات آٹھ کے دوران تیرہ ارب بتیس کروڑ،دوہزار آٹھ نو کے دوران اٹھارہ ارب چھیالیس کروڑ،دوہزار نو دس کے دوران انیس ارب چار کروڑ، دوہزار دس گیارہ کے دوران پچیس ارب اکتیس کروڑ جبکہ دوہزار گیارہ بارہ کے دوران اٹھائیس ارب انتر کروڑ روپے کی سی فوڈ درآمد کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افریقہ کے درمیان دوہزار گیارہ بارہ میں تین ارب دو کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی ، جس میں برآمدات ایک ارب تراسی کروڑ تھیں۔