یپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ جاوید اقبال
Posted on February 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بھمبر : پیپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے چوہدری عبدالمجید کو آذادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک آزادکشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے گزشتہ روز بھمبر میں زمینداروں ہاؤس میں کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی انقلابی اور جمہوریت پسند جماعت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے غیر جمہوری اقدامات کی ہمیشہ نفی کی ہے آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ریکارڈ ڈویلپمنٹ کروائی ہے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کروائے ہیں جس کا براہ راست عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کی ڈیڑھ سال کی ریکارڈ کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی اور آذاد کشمیر میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ان ہاوس تبدیلی کی افواہیں پھیلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور و فاقی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں اپنی آئنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com