صدر آج ایران سے کوئٹہ پہنچیں گے، گورنر راج کے خاتمے کا اعلان متوقع

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

صدر آصف علی زرداری آج ایران سے کوئٹہ پہنچیں گے، ان کے مختصر قیام کے دوران بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔

صدر آصف علی زرداری بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے اور صوبے میں گورنر راج کے خاتمے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کے بعد نئے قائد ایوان کیلئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میرصادق عمرانی اور عبدالرحمان جمالی کے نام زیرغور ہیں۔

تاہم گورنر راج کے خاتمے کا نوٹیفکیشن صدر کے اسلام آباد پہنچنے پر جاری کیا جائے گا جس کے بعد گورنر بلوچستان ایوان کو نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سمری بھیجیں گے۔