واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکا کے نئے وزیر دفاع چک ہیگل نے حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ امریکا دنیا پر حکم نہیں چلا سکتا۔64 برس کے سابق ری پبلکن سینیٹر ہیگل کو سینیٹ میں وزیردفاع کی حیثیت سے 41 کے مقابلے میں 58 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔انہوں نے لیون پنیٹا کی جگہ منصب سنبھالا ہے۔
پینٹاگان کے اسٹاف سے بات کرتے ہوئے ہیگل کا کہنا تھا کہ امریکا جیسا طاقتور ملک بھی تنہا کچھ نہیں کرسکتا،اسے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے ہوں گے۔ چک ہیگل نے ایسے وقت وزارت دفاع سنبھالی ہے جب پینٹاگان سے ہزاروں سویلین ملازمین کو بجٹ کٹنے کے سبب یکم مارچ سے نکالا جارہاہے۔ہیگل کا کہنا تھاکہ وزارت دفاع کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔