کراچی : کنٹریکٹرز کی کوشش کے باوجود تا حال ٹینڈرز کنٹریکٹرز کو جاری نہیں کئے گئے

کراچی : کے۔ ایم۔ سی۔ کے (انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ )(سی ایم) کی جانب سے طلب کردہ چار کاموں کے لئے ٹینڈرز کو سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائڈ پر 10 جنوری 2013 ء کو اپ لوڈ کر کے طلب کیا گیا تھا اور اخبارات میں بھی اس ٹینڈرز کی تشہیر کی گئی کنٹریکٹرز کی کوشش کے باوجود تاحال یہ ٹینڈرز کنٹریکٹرز کو جاری نہیں کئے گئے۔ جس کی وجہ سے کنٹریکٹرز نے احتجاج کیا جس پر کنٹریکٹرز کو آج بتایا گیا کہ ان چارکاموں سے تین کاموں کو منسوخ کر دیا ہے۔صرف ایک کام جاری کیا جائے گا۔ جس پر کنٹریکٹرز کے احتجاج پر آج مورخہ 27 فروری 2013 ء کو ایک خط جسکا نمبر. ایس سی /سی ایم 246/13 جاری کر دیا گیا۔جس میں بتایا گیا ہے کہ حکام بالا کی ہدایت پرکسی دوسرے ادارے کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

کنٹریکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ من پسند کنٹریکٹر کو کام دینے کی منصوبہ بندی ہے۔ جسے کسی طرح سے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ یہ ایس ۔پی۔پی۔آر۔ اے۔ کے ، رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ کے۔ ایم۔ سی۔ کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (سی ایم) ایک قانونی مجاز اور متعلقہ ادارہ ہے۔ اس طرح کی ہدایات جاری کرنا یا ہونا غیر قانونی اقدام ہے۔ لہذا فوری طور پر ان ٹینڈرز کے بغیر تاخیز اجراء کیا جائے۔