معمولی تلخ کلامی اور رنجش کی بنا پرمسکین گروپ کے راہنما زاہد انور بٹ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ، مقدمہ درج
Posted on February 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ(جی پی آئی)معمولی تلخ کلامی اور رنجش کی بنا پرمسکین گروپ کے راہنما زاہد انور بٹ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ۔ تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مسکین گروپ اورممتاز نوجوان سیاسی و سماجی راہنما زاہد انور بٹ سکنہ محلہ بگھی پورہ ڈنگہ کومعمولی تلخ کلامی اور رنجش کی بنا پر گلزار عرف لاہوریا ڈنگہ نے فوارہ روڈ پر خلیل ہسپتال کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
فائرنگ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ۔ حبیب مرتضی کشمیری سکنہ محلہ بگھی پورہ ڈنگہ کی درخواست پر پولیس تھانہ ڈنگہ نے ایک نامزد ملزم گلزار عرف لاہوریا کے خلاف جرم 324کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔