اسلام آباد (جیوڈیسک) فاٹا میں امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن ، ڈاکٹر قدیر، آفتاب شیرپاؤ سمیت 30 سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین اور نمائندے شریک ہیں۔
جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ کی قیادت کے مطابق کانفرنس میں آنے والی قیادت سے امن کے قیام اور طالبان سے بات چیت کے لیے حمایت حاصل کرنا کانفرنس کا سب سے بڑا مقصد ہے۔