وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ رحمن ملک نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے عدالت کے معاملات میں کبھی مداخلت کی کوشش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ عدالت کی تعظیم میں پیش ہوتے رہیں گے۔ رحمن ملک نے اپنے جواب میں کہا کہ انہوں نے کبھی بھی عدلیہ کے وقار اور عزت کو کم کرنے کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے کہا کہ ان کے وکیل نے کچھ سیاسی باتیں کی تھیں جنہیں غلط طور پر پیش کیا گیا۔