لاہور(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو سے انتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کرنے کی درخواست کر دی۔بلاول بھٹو نے اعلی سطح مشاورت کے لئے دومارچ کو لاہور میں پارٹی کے اجلاس طلب کرلیے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے قائدین نے بلاول بھٹو سے کہا ہے کہ پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔ ڈویژنل کوارڈنیٹرز نے بھی اپنے اپنے اضلاع میں بلاول بھٹو سے انتخابی جلسوں سے خطاب کی درخواست کی ہے۔
انتخابی امور ،انتخابی جلسوں اور پارٹی کی دیگر حکمت عملی کے لیے بلاول بھٹو نے دو مارچ کو بلاول ہاس لاہور میں پنجاب کے رہنماوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔بلاول بھٹو ساہیوال ڈویژن کے تنظیمی ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ صدر آصف علی زرداری دو مارچ کو ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔