راجن پور کی خبریں 27.02.2013

کورٹ میرج کرنے کا رنج لڑکی والوں نے دولہا کے والد اور اسکے رشتہ داروں کو کلہاڑیوںکے وار سے شدیدزخمی کر ڈلا
راجن پور (حنیف بلوچ سے)کورٹ میرج کرنے کا رنج لڑکی والوں نے دولہا کے والد اور اسکے رشتہ داروں کو کلہاڑیوںکے وار سے شدیدزخمی کر ڈلا ۔۔۔تفصیل کے مطابق وجہ عناد عرصہ چھ ماہ قبل گل پنجابی برادری کی لڑکی مسماة (آ)نے دریشک برادری کے لڑکے خلیل احمد کیساتھ کورٹ میں پسند کی شادی کی جس کی رنجش میں گِل برادری کے لڑکوں نے خلیل احمد کو راہ گزر پر روک کر تشددکر کے شدید مضروب کیا جس پر تھانہ مٹھن کوٹ پولیس نے عمر حیات کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وقوعے کے دوسرے روز ایف آئی آر کی رنجش میں محمد یوسف ،محمد یونس،محمد طارق ،محمد ریاض،محمد ارشاد اور جگن خان اقوام دریشک کوگِل برادری کو دس سے پندرہ لوگوں نے انڈس ہائی وے کے قریب روک کر ان پر ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ حملہ کردیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا اور پکڑ کر قریب ہی اپنی بیٹھک پر میں لے جاکر باندھ دیااور پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے موقع پر جاکر زیرِ حراست یرغمال زخمیوںکواپنے قبضے میں لے لیا ۔صحافیوں کے وفد کو علاقہ کے لوگوںنے بتایاکہ دریشک برادری اس جگھڑے میں بے قصور ہے گِل پنجابیوں نے اپنی پرانی رنجش کا بدلہ چکانے اور انکے خلاف دی گئیایف آئی آر کو کراس پرچہ بنانے کے لئے آج پھر ہم پر حملہ کردیااور پولیس سے ساز باز کر کے بے گناہ افراد کو ملزم بنا نے کے لئے پھنسایا جا رہا ہے جبکہ گ،ل برادری نے مقدمے میں رنگ بھرنے کے لئے آسیہ کی والدہ کو بھی مضروب کر کے ہسپتال پہنچا دیا زخمیوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ گِل پنجابی سیا سی اور معاشی طور پر طاقتور ہیں جب کہ ہم مزدور اور غریب لوگ ہیں ہم ڈی آئی جی ڈیرہ ،ڈی پی او راجن پور سے اپیل کرتے ہیں کہ موقع پر غیر جانبدارانہ انکوائری کرا کلر ہمارے بچوں کو زخمی اور یرغمال بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔دوسری جانب گِل پنجابی برادری نے میڈیا کو موَقف دیتے ہوئے بتایا کہ دریشک برادری ہمارے گھر حملہ آور ہوئے اور ہماری خواتین کو مضروب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع راجن پور کے نواحی علاقوں میں میاں شہباز شریف کاخواب پڑھا لکھا پنجاب چکنا چور استانیاں گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں
راجن پور (حنیف بلوچ سے) ضلع راجن پور کے نواحی علاقوں میں میاں شہباز شریف کاخواب پڑھا لکھا پنجاب چکنا چور استانیاں گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں سکول کھنڈرات میں تبدیل بچیوںکو مستقبل تاریک محکمہ تعلیم کے آفیسران کوخواب ِ غفلت سے جگانے کے لئے سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور کے متعدد گرلز سکولوں میں ٹیچرز غائب گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں میڈیا سروے کے مطابق چالیس سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کہ ویران پڑے ہیں جہاں استانیوں کے غیر حاضرہونے کی وجہ سے سکول بھوت بنگلہ بن چکے ہیں متعدد گرلز سکولوں پر بااثر امینداروں نے قبضے کر رکھے ہیں ،جن میں آتے کی چکیاں ،نصب کر رکھی ہیں اور زرعی آلات رکھے ہیں ،اس کے علاوہ زمینداروں نے اسکولوں کی عمارتوں کو ڈیرے کے تور پر استعمال کر رکھا ہے اور کسی کو تو منی سینما گھروں میں تبدیل کر کے نئی نسل کو غلط راہ پر چلا دیا۔بستی کراچی ،میں گرلش پرائمری اسکول ماچکہ پچھلے تین سالوں سے ویران پرا ہے ،گرلز پرائمری اسکول گولہ فقیر میں زمیندار نے سکول کی عمارت کو منی سینما گھر بنا ڈالا جس میں غیر اخلاقیات فلموں کی سیڈیزچلا کر نئی نسل کو برباد کیا جارہا ہے ،بہت سے ایسے اسکول ہیں جہاں کے قریب کے بچے اساتذہ کی غیر حاضری کی وجہ سے دور دراز کا سفر طے کر کے علم کی شمع روشن کرنے پر مجبور ہیں ،بستی ککر میں میں بھی سکول بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوچکے ہیں ،جبکہ میڈیا کی سروے ٹیم سے بستی کراچی کے لوگوں نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ ہم ٹیچر کو فی اسٹودنٹ ساٹھ روپے دینے کے لئے بھی تیار ہیں اس لئے کہ ہمارے بچے تعلیم کی نعمت سے مستفید ہوسکیں مگر اس کے باوجود تعلیمی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہماری وزیر ِاعلے ٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ پڑھا لکھا پنجاب کا خواب چکنا چور کرنے والوں کے خلاف کاروئی کی جائے اور ہمارے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ویران سکولوں کو پھر سے آباد کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجن پور (حنیف بلوچ سے) راجن پورمیں فرعونوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونیوالا ہے
۔آنیوالے الیکشن میں یہاں کی عوام پچھلی بار کی غلطی کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے اس بار سردار نصراللہ خان پینل کی جیت پکی ہے ان خیالات کا اظہار دریشک گروپ کے راہنما الطاف دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دریشک گروپ کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے جس طرح سیلاب متاثرین کی بے لوث خدمت کی وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ سردار رضا خان ہو ں یا سردار حسنین بہادر سب نے عوام میں جگہ بنا رکھی ہے انکی شریفانہ سیاست نے ضلع راجن پور کی عوام کو بہت متاثر کر رکھا ہے جس سے وہ اس بار وہ غلطی ہرگز نہیں کریں گے جو انہوں نے سابقہ الیکشن میں کی جس سے بدمعاش ٹولہ اسمبلیوں میں جا بیٹھا اور لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔اس بار سردار نصراللہ خان ہی کا پینل اقتدار میں آکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پاکستان میں دہشت گردی کیوجہ سے دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والادوسرا بڑا ملک بن چکاہے
راجن پور (حنیف بلوچ سے) مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پاکستان میں دہشت گردی کیوجہ سے دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والادوسرا بڑا ملک بن چکا یہ سب حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے اپنوں کا خون بہا کر ہم خود کو ہی کمزور کر رہے ہیں صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا دشمنوں نے اور عالمی غنڈوں نے ہمارے جہادی بھائیوںکو اپنی شیطانی چالیں چل کر اصل جہاد جہادِکشمیر اور فلسطین سے رخ موڑ کر پاکستان کی طرف کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چئیر مین اے ڈی عامر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو عدلیہ کیفر کردار تک پہنچانے میں کردار ادا کرے عدلیہ اداروں کا یہ باور کرائے کہ اٹھو اور ریاست نے جو کام سونپا ہے اسے انجام دو ،دوسری طرف انہوں نے عو ام الناس سے بھی مخاطب ہوکر کہا کہ اس بار وہ صرف ان لوگوں کو سپورٹ کریں
جو صرف اور صرف پاکستان کے مفاد میں کام کریں جنہیں صرف اپنے ملک سے محبت ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے انکی عوام دوست پالیسیوں سے یہاں کے لوگ مطمئین ہیں ہم انہیں آنیوالے الیکشن میں بھر پور سپورٹ کریں گے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے انکی عوام دوست پالیسیوں سے یہاں کے لوگ مطمئین ہیں ہم انہیں آنیوالے الیکشن میں بھر پور سپورٹ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار بستی گنوکھانی کے رہائشی شاہد حسین دریشک نے صحافیوں کو بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق ضلعی ناظم سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اپنے سابقہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گھر گھر بجلی پہنچائی سڑکوں کا جال بچھایا وہ اپنے دورِناظمیت میں ملک بھرترقیاتی کام کرانے میں تیسرے بڑے ناظم کا ایوارڈ حاصل کیا اور اس وقت کے صدر پرویز مشرف کی طرف سے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس بار بھی انہوں نے اپنی کاوشوں سے کوٹ مٹھن سے قصبہ ونگ تک ڈبل روڈ منظور کرا ئی جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی تعمیر کراکر یہاں کی عوام کے دل جیت لئے انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں وہ اپنے مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے انکی کامیابی کے لئے ہماری پوری برادری بھرپور ساتھ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد حنیف بلوچ : ضلع راجن پور