قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے نگران سیٹ اپ کے لئے وزیر اعظم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا نگراں سیٹ اپ کے لئے وزیراعظم کا خط مل گیا ہے وہ مشاورت کے بعد وزیراعظم کو جواب دیکر نگراں وزیراعظم کی تقرری کا آئینی فرض اداکریں گے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چوہدری نثارکو خط لکھا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کی جانب سے نامزدگیاں بھیجی جائیں ۔ وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی تھی حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے مشاورت مکمل کر لی جائے،نگراں حکومت پراتفاق ملک و قوم کے مفاد میں بہتر ہو گا۔