حکومت طالبان کی پیشکش کا مثبت جواب دے، نوازشریف

All Party Conference

All Party Conference

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کی پیشکش کا مثبت جواب دے، اے پی سی کے اچھے نتائج سامنے آئیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں اے پی سی امن کی جانب اہم قدم ہے ،مخدوم امین فہیم نے کہا کہ امن کے لئے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چائیے۔

جے یو آئی ف کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت طالبان کی پیش کش کا مثبت جواب دے، انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دیں، ان کی قدر کرتا ہوں، دنیا میں امن مذاکرات سے ہوتا ہے، جنگ سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد حملے پر کمیشن بنے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی، ماضی میں بھی کمیشن بنے مگرسالہا سال رپورٹ سامنے نہیں آئی،بہرحال طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے آغاز پر اپنے افتتاحی خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں امن کے لئے مدد ملے گی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے طالبان سے مزاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سابق آمر پرویز مشرف نے یک طرفہ اقدامات سیملکی خودمختاری کو بیچا۔ طالبان ان پر اعتماد کرتے ہیں، اس لئے وہ باجوڑ اور وزیرستان جانے کیلئے تیار ہیں۔