صوبائی وزیرماہی گیری زاہد بھرگڑی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستانی سمندری مصنوعات پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیدیا ہے بارہ مارچ سے اس معاملے پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر ماہی گیری نے کہا کہ برآمدات پر پابندی اٹھنے سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی نے صوبائی وزیر ماہی گیری کے اس اقدامات کو سہرایا اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ خوشی کا موقع ہے وزیر موصوف کنٹینر منگوا کر ارکان میں تقسیم کریں۔ صوبائی وزیر ماہی گیری کے مطابق یورپی یونین نے پاکستانی سی فوڈ کی برآمد پر دو ہزار اٹھ میں پابندی عائد کی تھی جس کے خاتمے کے لیے کوششیں کامیابی سے ہمکنارہوئیں اور پاکستان میں ماہی گیری کا معیاربین الاقومی اصولوں کے مطابق بنایا گیا ہے جس سے ماہی گیروں کو فائدہ ہوگا۔