ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے ایک ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین کو سنہ 1971 کی جنگ آزادی کے دوران جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔
دلاور حسین کو جون سنہ دو ہزار دس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں سنہ 1971 کی جنگ آزادی کے دوران قتل عام، ریپ اور دیگر الزامات میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ ادھر جماعت اسلامی ٹربیونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کر رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ دلاور حسین سیدی اور دیگر رہنماوں پر سیاسی بنیادوں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔