حاجی محمد حنیف طیب سے شبیر احمد قاضی ، الحاج محمد رفیع پر مشتمل وفد کی ملاقات
Posted on February 28, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب اپنی قیام گاہ پر شبیر احمد قاضی ، الحاج محمد رفیع ، غلام حسین پیر زادہ ، جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری صوفی محمد حسین لاکھانی ، سید انعام الحق شاہ پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ اور وفاقی حکومت کو خبر دار کیا ہے۔
یکے بعد دیگردہشت گردی کے مکروہ اقدامات کسی کیلئے بھی خیر کے پیغامات نہیں ہیں اندرون سندھ میں دہشت گردی کی لہر دہشت گردوں کے خطرنا ک عزائم ہیں اور با لخصوص صوفیا کرام کے آستانوں کو ٹارگٹ کرنا ملک میں خانہ جنگی کروانے کی سازش ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خفیہ ہاتھ کو بے نقاب کرے اور دہشت گردوں کے کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اس ضمن میں ملک بھر سے نا جائز اسلحہ ضبط کرنے کیلئے بے رحمانہ آپریشن کرے اور دہشت گردی میں ملوث تنظیموں اور انکے رہنمائوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جمہوری حکومتوں کے ہوتے ہوئے حکمران دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اہلسنت درگاہوں اور پیران عظام پر مسلسل حملوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں