بلوچستان (جیوڈٰیسک)پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین اسلام آباد جاتے ہوئے ژوب کے قریب لاپتہ ہوگئے ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کانوٹس لے لیا۔
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین بدھ کو ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ سے اپنی گاڑی میں اسلام آباد روانہ ہوئے تھے ،روانگی کے چند گھنٹوں بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔ عبدالواسع ترین کے بھائی ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ژوب پہنچنے کے بعد عبدالواسع ترین نے آخری بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے بعد تاحال وہ رابطے میں نہیں آئے۔
عبدالواسع ترین کی گمشدگی کے خلاف وکلا برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالواسع ترین سپریم کورٹ میں پیشی کے سلسلے میں اسلام آباد جارہے تھے ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا تنظیموں نے واقعے کے خلاف جمعہ کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔