کراچی (جیوڈٰیسک)امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کراچی میں کسٹم ٹیکٹیکل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹرقائم کیا جارہاہے سنٹر کی عمارت کی تعمیر معاہدے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم ٹیکٹیکل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قائم کی جائے گی جس کامقصد منشیات کی اسمگلنگ کاادراک کرنا ہے ۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق منصوبہ پاکستان کی درخواست پرشروع کیا جارہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریشن عمارت پاکستانی حکام کے زیراستعمال رہے گیامریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے۔
عمارت کی تعمیر نجی تعمیری فرم کرے گی اوراسٹاف کی تقرری اور آپریشن کی ذمہ دار پاکستانی حکومت ہوگی اور اس عمل میں امریکی افسران شریک نہیں ہونگے۔