پشاور(جیوڈیسک)پشاور کینٹ کے علاقے میں واقع خیبر سپرمارکیٹ میں مشتبہ افراد اور خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا،پولیس کے مطابق پشاور کینٹ میں واقع خیبر سپر مارکیٹ میں مشتبہ افراد اور خودش کش حملہ اوور موجودگی کے اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں پولیس ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس اہلکار کی خدمات بھی حاصل کئے گئے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران خیبر سپر مارکیٹ کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے جبکہ پلازوں اور فلیٹس کی تلاشی بھی لی گئی ،آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا۔ تاھم سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔