بھکر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی

Bhakkar

Bhakkar

بھکر(جیوڈیسک)بھکر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔ 9 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحصیل دریا خان کے علاقے محلہ فاروق میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ15افرا د کو حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں مزید3افراد ہلاک ہوگئے۔9افراد کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ،دریاخان میں زہریلی شراب نوشی سے ہونیوالی ہلا کتوں پر ایس ایس پی بھکر نے غفلت برتنے پر ڈی پی اوبھکر انسپکٹر حافظ محمد رستم ،ایس ایس او تھانہ سٹی دریا خان ،بیٹ آفیسر سب انسپکٹر اور سکیورٹی کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔