کراچی(جیوڈیسک)کراچی پولیس نے گلبہار اوررضویہ میں کارروائی کے دوران 4ٹارگٹ کلرز کوگرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کراچی کے علاقوں گلبہار اور رضویہ سوسائٹی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث چار ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیاہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان نے 30 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،ملزمان فرقہ وارانہ قتل کی 25 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان نے گلبہار، رضویہ، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں قتل کیے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور رائفل برآمد ہوئی ہے۔