امریکی سفیرکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، اے پی سی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے جمعیت علما اسلام( ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے اسلام آبادمیں منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جمعیت علمائے اِسلام (ف) کے ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکاتعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی ۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے مولانا فضل الرحمان سے گذشتہ روز ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔