بنگلادیش : مذہبی رہنما کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر مظاہرے، 34ہلاک

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک)بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا سنادی گئی۔ فیصلے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے نائب سربراہ 73 سالہ دلاورحسین سعیدی کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کاساتھ دینے پرنام نہاد جنگی جرائم کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں اور مارے گئے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ 21 جنوری سے اب تک جماعت اسلامی بنگلادیش کے تین رہنماوں کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔