بھمبر کی خبریں28.02.2013

چوہدری صحبت علی مرحوم نے اپنی سیاست کاآغاز غریب طبقات کی آواز بن کر کیا بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی مرحوم نے اپنی سیاست کاآغاز غریب طبقات کی آواز بن کر کیا انتہائی محنت اور جان فشانی سے مظلوم طبقات کی جنگ لڑی دیانتداری اور محنت سے ریاست کی سیاست میں بھرپور جدوجہد کرکے اپنا مقام پیدا کیا مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے ہر اول دستے کے سالار تھے اور اپنی زندگی میں آزادی کا خواب سچ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے ان خیالات کااظہار ریاست آزادکشمیر جموںوکشمیر کے صدر حاجی سردار محمد یعقوب خان نے زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں چوہدری صحبت علی کی فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر ریاست نے کہاکہ چوہدری صحبت علی ایماندار اور مظلوم کے حقوق کیلئے لڑتے رہے غیر مراعات یافتہ پسماندہ لوگوں کو حقوق دلانے ،تحریک آزادی اور ریاست کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی مرحوم کا ایک خواب تھی جس کیلئے انہوں نے بھرپور جدوجہد کی انہوں نے کہاکہ مرحوم کے صاحبزادے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے دیانتدار ای ،محبت اور رواداری کی سیاست میں اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاستی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چوہدری صحبت علی کے خواب کیمطابق ریاست کی آزادی،ریاستی عوام کی بہتری مظلوموں کی داد رسی اور ریاست کی تعمیروترقی کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی کی سیاسی و سماجی خدمات آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گی اس سے قبل زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں صدرآزادکشمیر حاجی سردار محمد یعقوب خان نے چوہدری صحبت علی کے صاحبزادوں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدرڈاکٹرانعام الحق سے اظہار تعزیت کیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی۔
بابائے اساتذہ سرپرست اعلیٰ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن چوہدری محمد انور موہڑوی کی سروس مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بابائے اساتذہ سرپرست اعلیٰ آزادکشمیر سکول
ٹیچرزآرگنائزیشن چوہدری محمد انور موہڑوی کی سروس مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب 4مارچ بروز سوموار گورنمنٹ سکول مغلورہ میں منعقد ہو گی اس تقریب کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کرینگے جبکہ مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ہونگے جبکہ وزیر ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی خصوصی شرکت کرینگے ان خیالات کااظہار مدرس محمد عارف ممبر مجلس عاملہ آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔
کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود بھمبرکے زیر اہتمام چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کے گردوں کے مرض میں مبتلاء مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود بھمبرکے زیر اہتمام چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کے گردوں کے مرض میں مبتلاء مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کااظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اوورسیز کشمیری راہنما کونسلر برطانیہ حاجی محمد عارف آف کمبوترہ جبی نے صدرتنظیم چوہدری غلام احمد ،جنرل سیکرٹری چوہدری عتیق الرحمان برسالوی اور پروفیسر اصغرشاد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود حاجی چوہدری محمدیونس اور حاجی محمد رزاق بھی موجود تھے حاجی محمد عارف نے وفد سے ملاقات میں کہاکہ انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے بھمبرجیسے علاقے میں اتنی بڑی سہولت کی موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے اس تنظیم کے تمام عہدیداران اور ممبران کے جذبہ خدمت کو بے حد سراہا اس موقع پر انہوں نے تنظیم کیلئے50ہزار روپے نقد عطیہ دیا آخر میں چوہدری غلام احمد نے حاجی محمد عارف ،حاجی محمدیونس اور انکی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
نوجوان سیاسی و سماجی ومرکزی راہنما انجمن تاجران چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے حاجی محمداقبا ل آف بنڈالہ کے بھائی کی وفات اور ڈپٹی عتیق الرحمن برسالوی نے حاجی محمداقبا ل آف بنڈالہ کے بھائی کی وفات اور ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان سیاسی و سماجی ومرکزی راہنما انجمن تاجران چوہدری
عتیق الرحمن برسالوی نے حاجی محمداقبا ل آف بنڈالہ کے بھائی کی وفات اور ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی۔