گوادر میں آئل ریفائنری کا قیام ،امریکی دبائو مستردکرناپاک ،ایران گیس منصوبہ میں اہم پیش رفت ہے : رائوناصرعلی خان
Posted on March 1, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے سینئرنائب صدر،ممتاز تاجر رہنماء رائوناصرعلی خان میئونے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایران کی جانب سے گوادرمیں آئل ریفائنری کاقیام اور امریکی دبائو مستردکرناپاک ،ایران گیس منصوبہ میں اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے میگاپراجیکٹ کے ڈیزائن کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔
اسکا ڈیزائن ایران کے سپردکردیا گیاہے پاکستان کوگیس کی فراہمی کایہ اہم منصوبہ عرصہ دراز سے امریکی دبائو کی وجہ سے تاخیرکاشکارتھاجب کہ پاکستان میں توانائی کے شدیدبحران کے باعث اسکی جلدازجلد تکمیل بے حدضروری تھی تاکہ عوام کو گیس سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے ایران نے اس منصوبے کیلئے فراخدلانہ امداداورسرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی ہے۔
اس اہم پراجیکٹ پربڑی پیش رفت کی ہے اس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزیدبہترہونگے ۔رائوناصرعلی خان میئونے کہاکہ ایران نے گوادر میں آئل ریفائنری بنانے کابھی عندیہ دیاہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان سارے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری ایران حکومت کررہی ہے اوراربوںروپے کی ایرانی سرمایہ کاری سے وہ اپنے ملک میں توانائی کی فراہمی کاایک اہم منصوبہ مکمل کریگا جس کافائدہ عوام کوپہنچے گا۔