اوکاڑ(جیودیسک)ہاوکاڑہ میں پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا 16 گھنٹے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ، جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی۔ پاکستا ن کسان اتحاد کی جانب سے اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر جمعے کی دوپہر سے بجلی کے زائد بلوں اورلوڈشیڈنگ کیخلاف شروع ہونے والا احتجاج اور دھرنا 16 گھنٹے تک جاری رہا۔
جس کے باعث جی ٹی روڈ پر کئی کلو میٹرز تک دونوں اطراف کی ٹریفک بری طرح جام ہو گئی، جس کے نتیجے میں ٹریفک میں پھنسے بچے ،خواتین اوربڑو ں کا بھوک ،پیاس اور تھکاوٹ سے برا حال ہو گیا۔
تاہم سولہ گھنٹے کے بعد پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور نے حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور جی ٹی روڈ پرٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔