راولپنڈی : موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان پر تیل جھڑک کر آگ لگا دی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک)موٹرسائیکل سواروں نے نوجوان پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے نوجوان کا 25 فیصد جسم جھلس گیا۔ذرائع کے مطابق کمرشل مارکیٹ میں آئی ٹین اسلام آباد کا 22 سالہ نوجوان عثمان جا رہا تھا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پہلے اس پر پٹرول چھڑکا اس کے بعد اس کو آگ لگادی جس سے عثمان کا 25 فیصد جسم جھلس گیا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ عثمان کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔