اضلاع کی خبریں 28.02.2013

 

متوقع نگران سیٹ اپ غیر جانبدار نہیں ہے، مسرت شاہین

اسلام آباد(جی پی آئی)تحریک مساوات کی چیرپرسن مسرت شاہین نے نگران سیٹ اپ کو جانبدار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فرد واحد کے بجائے پوری پارلیمنٹ کو طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیں۔ عوام مولانا فضل الرحمن کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔تسبیح کی جگہ فائل، قرآن کی جگہ موبائل اور مسلے پر بیٹھنے والے مولانا آج لینڈ کروزر میں گھومتے ہیں ۔ متوقع نگران سیٹ اپ غیر جانبدار نہیں ہے۔گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں چیرپرسن تحریک مساوات مسرت شاہین نے کہا ہے کہ موجودہ مسائل سے نجات کا واحد راستہ تبدیلی کی صورت میں ہے۔ پانچ سالہ اقتدار کے دوران حکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام رہی ۔لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور امن وعامہ کے بحران نے پوری قوم کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ حکومت غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کا اعلان کرے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ میٹر بس منصوبہ بد عنونیوں پر مبنی تھا۔ ٹریفک کا مسلہ موجود ہونے کے باجود حکومت پنجاب نے میٹرو بس منصوبہ متعارف کر وا کر مکھی پر مکھی مار دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرنڈرکیے بناء طالبان سے مذاکرات قبول نہیں۔شاہدغوری
لاہور(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری نے کہا ہے کہ سرنڈرکیے بناء طالبان سے مذاکرات قبول نہیں۔مذاکرات سے پہلے طالبان کو ہتھیارپھینکنے ہونگے اورخودکو قانون کے سپردکرناہوگا۔مذہبی وسیاسی رہنمائوں سمیت40 ہزارسے زائدپاکستانیوں اور5ہزارسے زائدسکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کودہشتگردی کانشانہ بنانیوالے کسی صورت معافی کے حقدارنہیں۔طالبان سے پیارکی پینگیں بڑھانے والے اُن ہزاروں شہداء کے لہوسے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں جنھیں طالبان نے اپنی بربریت کانشانہ بنایاہے۔ مساجد، مدارس،تعلیمی اداروں اورمزارات اولیائ
میں بربریت کابازارگرم کرنے والے طالبان نہیں ظالمان ہیں۔ طالبان سے غیرمشروط مذاکرات کی باتیں کرنیوالے بتائیں کہ 18کروڑ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کون لے گا؟کیا گارنٹی ہے کہ طالبان آئندہ کسی کا خون نہیں بہائیں گے؟ آئندہ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کریں گے؟ آئندہ مساجد، مدارس،تعلیمی اداروں ،مزارات اولیاء اورسکیورٹی فورسز کو نشانہ نہیں بنائیں گے؟ان خیالات کااظہارانہوں نے بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین کیجانب سے طالبان کے حق میں دیے گئے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا۔محمدشاہدغوری نے کہا کہ مرکزی قائدین اورسینکڑوں کارکنوں کی قربانی دینے کے باوجود انتہاپسند دہشتگردوں کے سامنے نہ کبھی پہلے سرجھکایاہے اورنہ آئندہ جھکائیں گے۔قائدوبانی سُنی تحریک محمدسلیم قادری شہید،ڈاکٹر سر فراز احمد نعیمی،محترمہ بینظیربھٹو،پیر سمیع اللہ چشتی، بشیراحمدبلور، میاں افتخاراحمدکے اکلوتے صاحبزادے ، کراچی میں علماء ، مذہبی جماعتوں کے قائدین ،کارکنان کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو حساب دیناہوگا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انتہا پسندوں کوآکسیجن فراہم کرنیوالے مدارس اور مذہبی وسیاسی تنظیموںکامحاسبہ بھی کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا راستہ صرف صوفی ازم کی رواداری، تحمل اوربرداشت جیسی تعلیمات کے فروغ کے ذریعے ہی روکاجاسکتاہے۔حکمرانوں سمیت تمام جمہوری قوتوں کو جلد از جلد بلوچستان، کراچی،خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں جاری دہشتگردی ،مذہبی وسیاسی انتہا پسندی کا حل تلاش کرناچاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہبازشریف کے صحافیوں کے سوالوں کے مدلل جواب،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان سے معاہدہ تاریخی اقدام ہے، وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پنجاب حکومت اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے انتہائی مدلل انداز میں جواب دیئے۔ وزیراعلیٰ نے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اعزاز بھی پنجاب حکومت کو حاصل ہورہا ہے کہ اس نے 36ارب روپے سے زائد کے تین بڑے منصوبے (میٹرو بس پراجیکٹ، لیپ ٹاپ سکیم ،اجالا پروگرام)شفافیت کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابق پنجاب حکومت کونسی غیر ملکی سرمایہ کاری لائی تھی اور اب یہی عناصر اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اتنی دولت ان کے پاس کہاں سے آئی ہے؟ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن قوم کے لئے مہلک ثابت ہوئی ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیاتو یہ جان لیوا ثابت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد کچھ ساتھیوں کے اختلاف رائے کے باوجود تین بڑے منصوبے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ بحیثیت خادم پنجاب ہم عوام اور اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئلے کے ذخائر کو سائنسی انداز میں ترقی دے کر توانائی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے: وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ کوئلے کے ان ذخائر کو سائنسی انداز میں ترقی دے کر توانائی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ توانائی کے بحران کے باعث معیشت کا پہیہ سست روی کا شکار ہے، کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کرکے بجلی کی پیداوار ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مائننگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور دیگر پہلو ئوں کا جائزہ لے کر7روز کے اندر سفارشات پیش کی جائیں۔ وہ ماڈل ٹائون میںکوئلے کے ذخائر سے استفادہ کرنے کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں کان کنی سے متعلق آسٹریلوی کمپنی سنوڈن
(SNOWDEN) کے پرنسپل کنسلٹنٹ مسٹر راس براڈلے (Mr.Ross Broadlely)، مسٹر گرانٹ وین ہیرڈن (Mr. Grant Vane Heerden)، آسٹریلین ٹریڈ کمیشن پنجاب کے بزنس ڈویلپمنٹ مینجر عمران سعید،صوبائی وزیر معدنیات چودھری عبدالغفور، چیئرمین پنجاب منرل کمپنی میاں محمدمنشا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز خزانہ، توانائی، مائنز، ڈی جی مائنزکے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔آسٹریلوی کنسلٹنٹس نے وزیراعلی کو سالٹ رینج میں کانوں کی ڈرلنگ اور ڈیٹا کولیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملکی سطح پر کان کنی کے شعبے میں مہارت کو ترقی دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مائننگ سکول میںنئے کورسز اور تربیت کا اہتمام جدید تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ کان کنی کے جدید طریقے اپنا کر قدرتی وسائل سے ہرممکن استفادہ کیا جانا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سالٹ رینج میں کوئلے کی کانوں سے کوئلہ نکالنے کیلئے جدید مشینری استعمال کی جائے اور مائننگ ایریا کو سائنسی انداز میں ڈویلپ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ قدرتی وسائل سے صحیح معنوں میں استفادہ کرکے توانائی کے بحران میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ مائننگ انڈسٹری کو جدید انداز میں فروغ دینا ہوگا۔ دریں اثنا پنجاب حکومت اور پنجا ب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف اانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان منرل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری مائنز اینڈ منرل جبکہ پنجاب یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے الگ الگ دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ،صوبائی وزیر معدنیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق حکومت اور پنجاب و انجینئرنگ یونیورسٹی’ منرل ڈویلپمنٹ کے سلسلے میں مل کر کام کریں گی اور بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کی تیاری کے ضمن میں اشتراک عمل بڑھائیں گی۔ معاہدے کے مطابق تمام فریق جیالوجیکل سائنسز ، کول ٹیکنالوجی ، معدنیات کی تلاش اور منصوبوں کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک
دوسرے سے تعاون کریں گے۔ پنجاب حکومت او ر دونوں یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، ماہرین، طلبا و طالبات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام معدنیاتی منصوبوں پر مل کر کام کریںگے اور منرل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ،حکومت پنجاب کا تاریخ ساز اقدام
لاہور(جی پی آئی )حکومت پنجاب اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مابین 36ارب روپے سے زائد منصوبوں میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کیلئے طے پانے والا معاہدہ ملک کی 65سالہ تاریخ میں ایک تاریخ ساز اقدام ہے جس میں حکومت پنجاب اپنے تین بڑے منصوبے ، میٹرو بس سروس،اجالا اور لیپ ٹاپ سکیم کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ـپاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا گیا جس میں کسی بھی حکومت نے اپنے منصوبے کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے پیش کیا ہوـمعاہدہ وزیر اعلی کے رفتار ،معیار اور شفافیت کے اس ویژن کی عکاسی بھی کرتا ہے جس پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سختی سے عملدرآمد کیا گیا ہے اور ناقدین بھی ان منصوبوں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتےـوزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپئرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ملک میں پتلی تماشے لگا رکھے ہیں،کبھی پتلیاں گجرات اور کبھی کراچی سے مل جاتی ہیں:عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں پتلی تماشے لگا رکھے ہیں کبھی پتلیاں گجرات اور کبھی کراچی سے مل جاتی ہیں ان پتلیوں کی بھاری قیمت ہے جب ان پتلیوں کو کرایا ملتا رہتا ہے یہ ڈوریوں پر ناچتی رہتی ہیں اورجیسے ہی ان کا کرایہ ختم ہوتا ہے وہ ناچنا بھی بند کر دیتی ہیں پھر خود کو دوبارہ کرائے کے لئے رکھ دیتی ہیں ان پتلیوں کی پرویز مشرف
نے بھاری قیمت لگائی اور انہیں کرائے کے بجائے خرید لیا لیکن یہ پتلیاں کسی کی نہیں بنتیں اور ان کو دھوکہ دے کر بھاگ آئیں، اصل مسئلہ قیمت کا ہے پتلیوں کا ضمیر نہیں ہوتا صرف قیمت ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرٹیکل 62,63 کے نفاذ اور 218کے بغیر انتخابات بے مقصد ہونگے۔نوشابہ ضیائ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی رہنماء نوشابہ ضیاء نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 30دن کی سکروٹنی پر زوردینا پاکستان عوامی تحریک کے دبائو کا نتیجہ ہے ۔پاکستان عوامی تحریک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سکروٹنی کے لیے 30دنوںکے موقف کو سراہتی ہے اور اس کی حمایت کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے مرکزی سیکر ٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ اس موقع پرعائشہ شبیر،شاکرہ چوہدری،گلشن ارشاد ، سدرہ جبیں و دیگر خواتین بھی موجود تھیں ۔نوشابہ ضیاء نے کہا کہ ہر چند کہ پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر آئینی تحفظات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود 30دنوں کی سکروٹنی اور ٹیکس چوروں، نادہندہ اورکرپٹ عناصر کو الیکشن سے باہر کرنے ،آرٹیکل 62,63 پر مکمل عمل درآمد کروانے کیلئے اٹھائے جانیوالے جملہ اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن مک مکا کے ذریعے وجود میں آنے والے الیکشن کمیشن کو حرف تنقید بنا یا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان،فیڈرل بورڈ آف ریونیو،نیب،الیکشن کمیشن آف پاکستان،نادرا،ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر مشتمل بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے امیدواروں کی چھان بین ضروری ہے۔اگر آرٹیکل 62,63 اور 218کے نفاذ کے بغیر الیکشن ہوتے ہیں تو بے مقصد اور غیر شفاف ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانون کی تضحیک کرنے والوں کو رعایت دینے کی بجائے شفاف الیکشن کے عمل سے نکال باہر کرنا ہو گا ۔پنجاب حکومت کی طرف سے
سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی تشہیری مہم کی مذمت کرتے ہیں ۔پری پول رگنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نظام انتخابات میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے تا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات کا عمل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا اعلان پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری17مارچ کو راولپنڈی کے جلسے میں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریفسے آج یہاں ماڈل ٹائون میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود (Mr.Rachid Benmessaoud)نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔معاون خصوصی زعیم حسین قادری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز خزانہ،سکولز ایجوکیشن وصحت کے علاوہ ڈاکٹر ہینڈمختار(Dr.Hanid Mukhtar)، عائشہ احمد اور ڈیفڈ کے سربراہ جارج ٹرکنگٹن بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے آج تین بڑے منصوبے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے حوالے کرکے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔65سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہو۔انہوںنے کہاکہ شفافیت ،معیاراور میرٹ کی بالادستی پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور صوبے میں تمام ترقیاتی منصوبے نہایت شفاف طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بے رحم احتساب اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت او رعالمی بینک کے تعاون سے ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں اور اس حوالے سے عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے۔عالمی بینک کے کنٹری
ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے اشتراک سے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے اور پنجاب سے آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا روزنامہ سٹی 42کے رپورٹر ملک محمداشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ سٹی 42کے رپورٹر ملک محمداشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میںمحمدشہبازشریف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تونسہ بیراج پر 120میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی’ سولر انرجی سے 500میگاواٹ بجلی حاصل کریں گےـزعیم قادری
لاہور(جی پی آئی)حکومت پنجاب اور جرمنی کے اشتراک سے چولستان میں سولر پاور پراجیکٹ کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس منصوبہ پر کل لاگت 1ارب ڈالر آئے گی۔اس منصوبہ کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد آج صوبائی مشیربرائے انرجی سید زعیم حسین قادری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے چولستان کے علاقہ دین گڑھ میں رکھا جس کے تحت 50میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور منصوبہ کے پہلے حصہ میں 1ارب روپے خرچ ہوں گے۔ صوبائی مشیر انرجی سید زعیم حسین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کے سب سے اہم لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے پاکستانی معیشت میں ایک ایسا انقلاب آئے گا جو ان کی خوشحالی کا اہم باب بنے گا۔انہوں نے
کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل پنجاب کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میںسنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل غریبوں کی بہتری کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ توانائی کا شعبہ کسی بھی ملک میں خون کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اس ملک کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں کمشن کی خاطر بجلی کے منصوبے بنائے گئے جس سے عوام پر برا اثر پڑا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت نے تونسہ بیراج میں پن بجلی کی پیداوار کے لئے ایک منصوبہ بنایا ہے اس سے 120میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سولر انرجی سے 500میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے 60فیصد بجلی پنجاب کو ملے گی ۔ملک میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کااچھوتا منصوبہ پہلی مرتبہ چولستان سے شروع کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پورے ملک میں تبدیلی کا استعارہ ہیںاور لوگ جو تبدیلی چاہتے ہیںہم وہ تبدیلی لا کر رہیں گے۔انہوں نے پنجاب حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ جرمنی کی AEGکمپنی کے نمائندہ انچارج ایڈورڈ ویگنر نے منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گذشتہ سال جب جرمنی تشریف لائے تھے توتین کمپنیوں کے کنسوریشم سے پاکستان میں 500میگا واٹ کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کی دیکھ بھال کے لئے لاہور میںایک تربیتی مرکز قائم کیا جائے گااور یہ منصوبہ 2014ء میں مکمل ہو گا اور اس کی دیکھ بھال کے لئے تربیت یافتہ لوگوں کو روزگار مہیا کیا جائے گا۔ممبر قومی اسمبلی سعود مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ کی قسمت بدل جائے گی اور پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے لئے چولستان کی 5ہزار ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت ملک سے غربت اور اندھیروں کو ختم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے بہاول پور کے جلسہ میں چولستان کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے کا
اعلان کریں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جاوید اختر محمود، سعد مسعود، سیکرٹری توانائی جہانزیب خان، مسلم لیگی رہنما قاضی عدنان فرید، قاسم قریشی کالونائزیشن آفیسر آصف حیات لودھی، ادریس غوری، بشارت رندھاوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے جرمنی میں کوآرڈینیٹر شاہد ریاض گوندل نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویزالٰہی کے دورمیں پنجاب کنگلہ ہواجبکہ خادم اعلیٰ نے زرعی ،صنعتی اورتعلیمی انقلاب برپاکیا۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا کہپرویزالٰہی نے پیپلزپارٹی کی گودمیں بیٹھ کرتعصب کی عینک لگالی ہے ،یہ عینک اتارے بغیر انہیں پنجاب میں خوشحالی،ہریالی اورتعمیروترقی نظر نہیں آئے گی۔زرداری کی گودمیں بیٹھنے کے بعدقاف لیگ میں مایوسی اوربدحواسی پیداہونا فطری ہے ،2013ء کے انتخابات میں قاف لیگ صاف لیگ ہوجائے گی۔ عوامی ویلفیئر کے منصوبوں پرانگلی اٹھانے والے پاکستان کوپتھر کے زمانے میں واپس لے جانے کے خواہاں ہیں۔ لاہورمیں میٹروبس سروس کی کامیاب شروعات کے بعد دوسرے صوبوں اورشہروں میں بھی یہ جدید،محفوظ اورآرام دہ سروس مہیا کی جائے گی ۔ہماری قیادت کے نزدیک اشرافیہ سے زیادہ عوام کاقومی وسائل پرحق بنتا ہے ۔مسز ملک نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب پرویزالٰہی کے دورمیں کنگلہ ہواتھاجبکہ خادم اعلیٰ شہبازشریف کی کمٹمنٹ اورمسلسل کاوشوںکے نتیجہ میں آج پنجاب میں زرعی ،صنعتی اورتعلیمی انقلاب برپا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے انقلابی اور عملی اقدامات سے صوبے کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی راہ ہموار ہوئی ہے ‘ میٹروبس سروس سفری سہولیات کے شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور ملک وصوبے کی نئی تاریخ رقم ہو گی۔مسلم لیگ (ن )وطن عزیزکی سلامتی ،استحکام اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ
پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم ا ور استقامت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ڈاکٹر رحیق عباسی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم ا ور استقامت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارٹی کے اندر حقیقی جمہوری روح پھونک دی ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے عمل کو اتنا موثر،جاندار اور شفاف بنا دیا ہے کہ بڑے سے بڑے سیاسی فیصلوں میں بھی UC اور یونٹ سطح کے عہدیداران کی مشاورت بھی لازمی ہوتی ہے اور فیصلے بند کمرے میں نہیں زمینی حقائق کے مطابق کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں ۔شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ستھرے کردار اور زریں اصولوں کے باعث لاکھوں کارکنوں اور وابستگان کی ان سے وابستگی محبت برے جذبات سے لبریز ہے جس کے باعث پارٹی کے اندر انکی حیثیت کا مرکزی اور کلیدی ہونا ایک فطری عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گوجرانوالا،فیصل آباد اور ملتان سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غریب کش اور منافقانہ سیاست کا ایک رنگ یہ بھی ہے کہ سیاسی مخالفین شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے کارکنوں کی والہانہ محبت کو غلط رنگ دے کر یہ کہنے سے بھی نہیں چوکتے کہ پاکستان عوامی تحریک صرف ڈاکٹر طاہر القادری کے گرد ہی گھومتی ہے ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ لاکھوں کارکنوں کی ڈاکٹر طاہر القادری سے والہانہ محبت ہی تو ہے جس نے سرد ترین
موسم اور موسلا دھار بارش میں بھی انہیں استقامت کا کوہ گراں بنائے رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ روایتی سیاسی جماعتوں اور انقلاب کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک میں بنیادی فرق قائد اور کارکن کا بے لوث رشتہ ہوتا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری سے کارکنوں کا پیار بے لوث ہے اسی لئے مفاداتی سیاست سے چمٹے پیرا سائٹس کو ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنوں کے درمیان محبت کا خالصیت کا اندازہ نہیں ہو سکتا ۔ وہ دن دور نہیں جب کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورعوام پاکستان تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن ووٹروں کی خریداری اور جعلسازی کی بد ترین مثال ہیں: زعیم قادری
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن ووٹروں کی خریداری اور جعلسازی کی بد ترین مثال ہیں۔ تحریک انصاف واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے پارٹی انتخابات کے نام پر کارکنوں کو بے وقوف بنایا ہے۔اپنے ایک بیان میں سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں تحریک انصاف سرمایہ دار لوگوں کے گروہ کی شکل اختیار کر چکی ہے جو کم وسیلہ لوگوں کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے نتائج نے کارکنوں کو سخت مایوس کیا ہے جس کی بدولت ان کے کارکن اپنے قائدین کی جعلسازی اور غلط پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آمرانہ سوچ کی بدولت منظور نظر افرادمیں عہدے بانٹنے کیلئے ساراڈرامہ رچایا گیا ۔ اب ان کی اصلیت عوام پرآویزاں ہو چکی ہے۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے نام نہاد سونامی اور تبدیلی کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور اب دن میں خواب دیکھنے والے تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما تبدیلی کا ڈھونگ رچا کر عوام کو مزید بے وقوف بناپائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوسربازی ‘ مقدمہ میں پولیس کی جانبداری پر مجبور خاتون تھانوں کے چکر کاٹنے پر مجبور
گوجرانوالہ(جی پی آئی)نوسربازی ،بددیانتی کے مقدمہ میں پولیس کی جانبداری پر سائیلہ تھانوں کے چکر کاٹنے پر مجبور۔ جلدفراہمی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانا مقدر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کی رہائشی مسماة زمرد بانو زوجہ رضوان بٹ نے تھانہ پیپلز کالونی میں ایک درخواست گزاری کہ کچھ عرصہ قبل مسماة نائلہ اختر زوجہ اختر حسین قوم اعوان ساکن مکان نمبر88نرگس بلاک، علامہ اقبال ٹائون، لاہور حال مقیم ایڈن ہومز لاہور بطور کرایہ دار درخواست دہندہ کے پڑوس میں مقیم تھی اور لیڈیز کپڑوں کی خریدوفروخت کے کاروبار کیساتھ ساتھ کمیٹیاں ڈالتی تھی۔ طویل تگ و دو کے بعد ملزمہ نے مسماة زمرد بانو کو قائل کیا کہ وہ مبلغ 10ہزا رروپے ماہوار کے حساب سے کمیٹی ڈالتی ہے تو مبلغ 3لاکھ روپے ملیں گے۔ باہمی اعتماد کی فضاء قائم ہونے کے باعث ملزمہ کے پاس 5کمیٹیاں ڈالیں گئیں اور ہر ماہ 5کمیٹیوں کی رقم مبلغ 50ہزار روپے اکٹھے کرکے ملزمہ نائیلہ کو پہنچائے جاتے۔ مورخہ 05-01-2010 سے لیکر 10-10-2011 تک مبلغ 50ہزار روپے ماہوار نائیلہ اختر کو دئیے جاتے جوکہ ٹوٹل رقم مبلغ 1100000 روپے بنتی ہے سائلہ نے 10-10-2011 کو کمیٹی ادا کرکے ملزمہ کو یاددہانی کروائی کہ اگلی پانچ کمیٹیاں ہماری ہیں اور حسب وعدہ ہمیں دے دینا۔ سائلہ نے کمیٹی کی رقم مبلغ 3لاکھ روپے کا تقاضا کیا تو اس نے صرف 145000 روپے دے کر کہا کہ باقی کمیٹی اکٹھی ہونے پر ادا کردی جائے گی۔ تھانہ پیپلز کالونی نے پہلے تو مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا بعد میں عدالت سے رابطہ کرنے پر متعلقہ پولیس نے بجرم 406 کے تحت مقدمہ تودرج کرلیا لیکن ملزمہ کو گرفتار کرنے اور رقم کی وصولی میں ابھی تک کسی پیش رفت میں بالکل ناکام ہیں۔ سائیلہ زمردبانو نے وزیراعلیٰ پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ خداترسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائی پائی کرکے اکٹھی کی گئی رقم کی واپسی میں سائیلہ کی بھرپور امداد کی جائے اور ملزمان نائلہ اختر اور اُسکے خاوند کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی
جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران اور اتحادی ایکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے سمیت ملکی استحکام’خوشحالی کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ ن لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور آئندہ الیکشن کے موقع پر صوبے کے ہر گلی محلے سے نوجوان پاکستان مسلم لیگ (ن)کاپرچم اٹھا کر حکمرانوں کا جنازہ نکال دیں گے۔حکمران اتحادیوں سے مل کر الیکشن ملتوی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں’کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ہائی جیک کر رکھا ہے ‘جس کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرض کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔گذشتہ ایک سال میں صرف خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستانی قوم پر تین سو ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے خود کشیوں میں اضافہ اور ذہنی بیماریاں بڑھ چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زرعی مصنوعات کی بہتر پیداوار کے لئے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد کی طرف دست تعاون بڑھا دیا،ملکی ضروریات اور ایکسپورٹ کے لئے حلال گوشت کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،پاکستان اس وقت تک حقیقی معنوں میں زرعی ملک نہیں بن سکتا جب تک کہ یہاں کا کسان خوشحال نہ ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ
نقد رقوم کے علاوہ لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری کے لئے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے فری ویکسینیشن ، شناخت کے لئے ٹیگنگ کی مفت سہولیا ت اورفنی تربیت بھی مہیا کی جا رہی ہے،حکومت پنجاب دنیا میں حلال گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر لاہور کی طرز پرپنجاب بھر میں جدید مذبحہ خانے قائم کرے گی تاکہ بیرون ملک بھیجے جانے والے گوشت کو حفظان صحت کے عالمی اصولوں کے مطابق تیار اور محفوظ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایگریکلچر ایند میٹ کمپنی کی کسانوں کی ترقی کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری و ساری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایران میں حضور نبی کریمۖ اور صحابہ کرام کی شبیہات پر مشتمل گستاخانہ فلم قابل مذمت ہے اسے بند نہ کیا گیا تو عالم اسلام کے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران یورپ وامریکہ کی طرح مسلمانوں کی دل آزاری سے باز رہے،توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی مذہبی دہشت گردی ہے ، سنی اتحاد کونسل آج گستاخانہ فلم ،مزارات اولیاء پربم دھماکوں اور دینی وروحانی شخصیات پر قاتلانہ حملوں کیخلاف یوم احتجاج منائے گی، جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کرائی جائیں گی، جلسے جلوس اور مظاہرے کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہر انہوں نے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد فاروقیہ میں حضرت سیدنا غوث اعظم کی بڑی گیارہویں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، مفتی محمد سعید رضوی، پیر عمار سعید سلیمانی،
قاری غلام سرور حیدرری، قاری محمد اعظم چشتی،حافظ محمد رفیق قادری، حافظ محمد یعقوب فریدی، حافظ محمد سعید زین، حافظ محمد آصف اویسی، عمران شہزاد تارڑ، عبدالمجید کیلانی، صوفی غلام دستگیر ، ملک نصیر احمد نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی)دنیا کے تما م مما لک جد ید علو م اور ٹیکنا لو جی کے ذریعے او ج ثر یا پر پہنچے ہیں لیکن عا لم اسلا م کی جد ید علو م کے حصو ل میںبہت پیچھے رہنے کی وجہ سے گو نا گو ں مسا ئل سے دو چا ر ہیں لہذا ء آ پ کو تعلیم کے حصو ل کے لئے اپنی ذاتی خواہشات کو پس پشت ڈا لکر اسا تذ ہ اور والدین کا احترام کر یں ۔ کو ئی وجہ نہیں کہ کا میا بیا ں آ پ کے قدم نہ چو مے آپ ہی نے آ ئندہ ملک و قوم کا نا م رو شن کر کے ملک کی با گ دوڑ سنبھا لنی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈا ئریکٹر الا ئیڈ سکول عرفا ن یو سف چو ہدری نے جما عت دہم کے طلبا ء و طا لبا ت کو دی گئی الوداعی پا رٹی کے مو قع پر کیا ۔تقریب سے پر نسپل نو رین وسیم،مدیحہ گیلا نی،سیف اللہ مغل،امتیاز اعوان،سید طا ہر علی ،سیف الاسلا م اور اقرا ء حنیف چڈ ھا نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر طلبا ء و طا لبا ت نے ٹیبلو اور مزا حیہ خا کے بھی پیش کئے ۔پر نسپل نو رین وسیم نے کہا کہ پا کستان سمیت پو ری اسلا می دنیا میں بد امنی ہے اس کی بنیا دی وجہ جد ید علو م سے دوری ہے مو جو دہ دور میں بد امنی،دہشت گر دی اور بنیاد پرستی جیسے رحجا نا ت کے خا تمہ کے لئے علم کی شمع کو پو رے عا لم اسلا م میں رو شن کر نا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی) کا رڈیا لو جی ہسپتا ل وزیر آ باد کا حق ہے کسی کو منصو بہ تبدیل کر نے یا ختم کر نے کی اجا زت نہیں دیں گے ۔علما ء ہر سطع پر عوامی تحریک کا حصہ ہیں ۔ہمیں دنیا وی معا ملا ت کے سا تھ سا تھ آ خرت کی سر خرو ئی اور دین کی سو جھ بو جھ کے لئے قو م کو تیا ر کر نا چا ہئے ۔کا رڈیا لو جی تحریک کا سیا ست کی بجا ئے
عوامی تحریک رکھا جا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مختلف مکتبہ فکر کے علما ء کرام نے کا رڈیا لو جی بچا ئو تحریک کے زیر اہتما م علما ء کنو نشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔جسکی صدارت کنو نیئر نا صر جما ل بٹ نے کی جبکہ جمیعت علما ء اسلا م (ف) کے ضلعی سیکر ٹری مو لانا محمد رفیق عا بدی،خطیب جا معہ مسجد دارہ کبوترا ں قا ری منصور احمد،خطیب جا معہ مسجد مین با زار مو لا نا ظفر حقا نی،ما ڈل کا لونی مو لا نا محمد اقبا ل بٹ،مفتی اسد مد نی،تحصیل امیر جمیعت اہلحد یث مو لا نا عبد الستار ،مو لا نا محمد یعقوب سیا لکو ٹی،حا فظ طا ہر،قا ری محمد اشرف کھر ل،حا فظ آ صف محمود،شعیہ علما ء کو نسل کے علا مہ ظہیر ذیشا ن جعفری،مرزا تقی علی،ادارہ منہا ج القر آ ن کے ملک محمد یو سف چا ند،محمد طا رق،محمد سلیم ضیا ئ،جما عت اسلا می کے عبد الوکیل علوی،میا ں صلا ح الدین قیصر ایڈ ووکیٹ،پیپلز پا رٹی کے حفیظ خلجی،سیکر ٹری جنرل پر یس کلب صا بر حسین بٹ،تحریک انصاف کے عد ن سرور چیمہ،جو ھر سرور چیمہ سمیت متعدد ذمہ داران اور علما ء کرام مو جود تھے ۔علما ء کرام نے کہا کہ وہ اپنی سطع پر آواز بلند کر یں گے عوام میں شعور پیدا کر نے کے حکمت عملی طے کر یں گے ۔انہو ں نے زور دیا کہ وزیر آ باد کا اعلی سطحی وفد وزیر اعلی سے ملا قا ت کر کے انہیں صو رتحا ل سے آ گا ہ کر ے ۔اس مو قع پر فیصلہ ہوا کہ یکم ما رچ بروز جمعتہ المبا رک کی ریلی کے لئے علما ء اپنا فر ض ادا کر یں گے ۔علا وہ ازیں تما م مسا جد میں قرار دادیں پا س کی جا ئیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیا دی مر کز صحت(BHU) گھا کا میتر میں سکول ہیلتھ پرو گرام کے تحت سکول کے بچو ں اور بچیو ں کے لئے فری آ ئی کیمپ زیر سر پرستی ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کٹر نصر اللہ چیمہ لگا یا گیا
وزیر آ باد(جی پی آئی)بنیا دی مر کز صحت(BHU) گھا کا میتر میں سکول ہیلتھ پرو گرام کے تحت سکول کے بچو ں اور بچیو ں کے لئے فری آ ئی کیمپ زیر سر پرستی ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کٹر نصر اللہ چیمہ لگا یا گیا ۔جس میں یو نین کو نسل گھکا
میتر کے با ئس سکولو ں کے200کے قر یب بچو ں اور بچیو ں کی آ نکھو ں کا فر ی معا ئنہ ہوا اور فری عینکیں اور آ ئی ڈراپس بھی دئے گئے ۔اس سے قبل سکول ہیلتھ اینڈ نیر ٹریشن سر وائزر احمد نواز با جوہ نے یو نین کو نسل کے تما م سکولو ں میں بچو ں کی سکر یننگ کر کے ؤ نکھو ں اور نظر کے مسا ئل والے بچو ں کو کیمپ کے لئے ریفر کیا ۔اس مو قع پرایم او ڈا کٹر شمس الدین اور سا بق نا ظم چو ہدری اللہ دتہ بھی مو جو د تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبو دی مر یضا ن کا ما ہا نہ اجلا س مو ر خہ یکم ما رچ بروز جمعتہ المبا رک صبح 10بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ہو گا
وزیر آ باد(جی پی آئی)انجمن بہبو دی مر یضا ن کا ما ہا نہ اجلا س مو ر خہ یکم ما رچ بروز جمعتہ المبا رک صبح 10بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ہو گا ۔جس کی صدارت صدر چو ہدری محمد جا وید اقبا ل اللہ والے کر یں گے ۔اجلا س میں کا رڈیا لا جی ہسپتا ل کا جا ئزہ فری لیبر روم کے لئے فنڈز اور ادویا ت کی فرا ہمی ،این ٹی اسپیشلسٹ کے لئے کو ششیں اور دیگر معا ملا ت کا جا ئزہ لیا جا ئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرو فیسر محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی پر نسپل گو ر نمنٹ مو لا نا ظفر علی خا ن ڈگری کا لج وزیر آ باد اور پر نسپل پرو فیسر شا ہدہ عارف گو ر نمنٹ ڈگری کا لج برا ئے خواتین وزیر آ باد کو 20ویں گر یڈ میں تر قی ملنے پر ڈا کٹرسید رضا سلطا ن، نے مبا رکبا د پیش کی
وزیر آ باد(جی پی آئی)پرو فیسر محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی پر نسپل گو ر نمنٹ مو لا نا ظفر علی خا ن ڈگری کا لج وزیر آ باد اور پر نسپل پرو فیسر شا ہدہ عارف گو ر نمنٹ ڈگری کا لج برا ئے خواتین وزیر آ باد کو 20ویں گر یڈ میں تر قی ملنے پر ڈا کٹرسید رضا سلطا ن،افتخا ر احمد بٹ،صا بر حسین بٹ،صو فی محمد اشرف نثار،محمد آ صف،محمد عتیق،ندیم صا دق تا رڑ،مہر طا ہر جا وید مٹھو،سیف اللہ بٹ،ملک محمد اسلم
کلیار،محمد نعیم اشرف،کا شف محمود خا ں نے مبا رکبا د پیش کی ۔اور تو قع کا اظہا ر کیا کہ دو نو ں جیسے وہ دو نو ں سر کا ری کا لجو ں کے تعلیمی معیار میں بلند کر نے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسے مز ید بہتری لا ئیں گے ۔جہا ں یہ امر قا بل ذکر ہے کہ دو نو ں پر نسپلز تحصیل بھر کے سر کا ری و نیم سر کا ری ادارو ں میں 20ویں گر یڈ میں فرا ئض ادا کر نے والے وا حد آ فیسر ہیں ۔