امریکی دفاعی بجٹ میں 46 ارب ڈالر کی کٹوتی

Chuck Hegel

Chuck Hegel

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی دفاعی بجٹ میں 46 ارب ڈالر کی کٹوتی کے بعد وزیردفاع چک ہیگل نے بحریہ کے چار ایئرونگ غیر فعال کرنے اور فضائیہ کی پروازوں کا دورانیہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے امریکی افواج کے لیے اپنے مشن موثر طریقے سے مکمل کرنے کی صلاحیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے چار ایئرونگ رفتہ رفتہ غیر فعال کردیے جائیں گے اورفضائیہ کو بھی اپنی پروازوں کا دورانیہ کم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ چک ہیگل نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باوجود دنیا کی بہترین فوج ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔