لاس اینجلس(جیوڈیسک)موسیقی پر ماخوذ ہالی وڈ فلم لیس مزرا یبل کوئی خاص آسکر ایوارڈ تو حاصل نا کر سکی لیکن دنیا بھر میں 40 کروڑ کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر آ گئی۔ انیسویں صدی کے مشہور مصنف وکٹر ہیوگو کے ناول پر بننے والی فلم لیس میزرایبل باکس آفس پر 40 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم اپنی نوعیت کی دوسری میوزیکل فلم ہے جس نے 40 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
اس سے قبل بننے والی میوزیکل فلم ماما میاں تھی جس نے ساڑھے ساٹھ کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اینا ہیتھوے کو لیس مزر ایبل میں شاندار اداکاری پر بہترین معاون خاتون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک قیدی کے گرد گھومتی ہے جو کیس سے بری ہونے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔