پاکستان (جیوڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاہد خان آفریدی آج اپنی تینتسویں سالگرہ منارہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر وہ اس خاص دن کو مزید خاص بناسکتے ہیں۔
ون ڈے میں تیز ترین سینچری بنانے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہد خان آفریدی آج تینتیس برس کے ہوگئے ہیں۔ وہ بیٹنگ کے لئے جب بھی میدان میں اترتے ہیں سدائیں بوم بوم سے گونج جاتی ہیں لیکن کچھ عرصے سے ان کا بلا کچھ خاموش سا ہے۔ آفریدی بیٹنگ میں نہ چلیں تو بالنگ میں تو ان کا جادو چل ہی جاتا ہے۔ آج کا دن آفریدی کے لئے بہت اہم ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں عمدہ کھیل پیش کرکے وہ ناصرف ناقدین کو خاموش کرسکتے ہیں بلکہ اس دن کو مزید یادگار بھی بناسکتے ہیں۔ پروٹیز کے خلاف وہ چھ میچز میں انیس کی اوسط سے ایک سو سولہ رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک نصف سینچری بھی شامل ہے۔ بالنگ میں انہوں نے تین وکٹیں بھی اپنے نام کیں ہیں۔