صدرزرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ملاقات

PM President Zardari

PM President Zardari

لاہور(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی جس میں نگراں سیٹ اپ ، پاک ایران گیس پائپ لائن اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

لاہور میں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے صدر کو نگران وزیر اعظم کی نامزدگی سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ اور اس حوالے سے اپوزیش لیڈر کو لکھے گئے خط پر اعتماد میں لیا۔

دونوں رہنماں نے نگراں وزرائے اعلی سے متعلق جاری مشاورت کابھی جائزہ لیا ۔بلوچستان میں سولہ مارچ سے پہلے گورنر راج کے خاتمے اور حکومت کی بحالی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں پاک ایران گیس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔