تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان سے مولانا ابوالخیر آزاد کی ملاقات
Posted on March 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا ابوالخیر آزاد کی انکی رہائش گاہ پر ملاقات دونوں رہنمائوں کا ملکر ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کرنے کا اعلان اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملکی معشت کو تباہ وبرباد کردیا ہے جسکی وجہ سے ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اورغربت کا طوفان آیا ہوا ہے۔
اب بھی موقعہ ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے تمام محب وطن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں اس موقعہ پر مولانا ابوالخیر آزاد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اب مزید برداشت کرنا جرم بن چکا ہے اور اس موقعہ پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سیاست میں قدم رکھنا پاکستانی قوم پر بہت بڑا احسان ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی جماعت ٹی ٹی پی کے ساتھ ملکر ملک بچانے کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کام کرے گی۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی اس موقعہ پر تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے مولانا ابوالخیر آزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 14سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر محسن پاکستان کی سربراہی میں ملک بچانے کے لیے متحد ہو چکی ہیں اور عنقریب کرپٹ حکومتی ٹولہ کے خلاف ایک بہت بڑا اتحاد منظر عام پر آجائے گا۔