پیپلزپارٹی کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل نہیں کرسکی، پاکستان میں کسی بھی شہری کا جان ومال محفوظ نہ ہے : رائوناصرعلی خان
Posted on March 2, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماء رائوناصرعلی خان میئونے کہا کہ وزیراعظم یاصدر کوئی بھی ہو عوامی مسائل کوحل ہوناچاہیے جبکہ موجودہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پاکستان میں کسی بھی شہری کاجان ومال محفوظ نہ ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس اوربے روزگاری عرج پرپہنچ چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے مسلسل نوٹ چھاپنے کے عمل سے روپے کی قدرمیں مسلسل کمی اورمہنگائی کی شرح میں 220% اضافہ ہواہے عام آدمی کی قوت خرید مارچ 2008 سے مارچ 2012 ء تک 6% سے کم ہوکر 2% رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعداشیاء صرف اور کرایوں کی مد میں گذشتہ پانچ سال کے دوران مسلسل اضافہ کارحجان برقراررہاہے اسٹیٹ بنک کی جانب سے مسلسل نوٹ چھاپنے کے عمل سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی آئی اور اسکے باعث مہنگائی او ربے روزگاری میں شدت آگئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ حکو مت کی مفاد پرست پالیسیوں کے باعث ملک مالی بحران کاشکارہے مہنگائی بے رو زگاری کی وجہ سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے اورلوگ اجتماعی خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ ضروریات زندگی کی اشیاء ایک عام آدمی کی پہنچ سے بہت دورہوچکی ہے ۔اقس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن ٹریڈزونگ پرانا کاہنہ لیاقت علی گجر نے کہا کہ حکمران موج مستی کررہے ہیں۔
عوام پریشان ،پیپلزپارٹی کی حکومت اگر مخلص ہوتی توگزشتہ پانچ سالوں میں بہت
سے مسائل حل ہوسکتے تھے لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ورکرمیاں براردران کی قیادت میں متحد ہیں اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر اپنی جان تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ ن کی آنے والی حکومت کرے گی۔