شیخ زید اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں اورنرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور شیخ زید اسپتال میں ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کی حمایت میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا،مظاہرین نے آوٹ ڈور اور وارڈز آپریشن تھیٹربند کر دیئے،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

شیخ زید اسپتال میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت 20 فیصد مہنگائی الاونس کی کٹوتی کی بندش اور کنوینس الاونس بحال نہیں کرتی ، احتجاج جاری رکھا جائے گا، پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر عبدالغفور علوی نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ صحت پنجاب کے حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔