امریکی فضائیہ کو پروازوں کادورانیہ کم کرنی کیا حکامات

Chuck Hagel

Chuck Hagel

امریکہ (یوڈیسک)امریکی دفاعی بجٹ میں چھیالیس ارب ڈالر کی کٹوتی کے بعد فضائیہ کی پروازوں کے دورانیہ میں کمی اور بحریہ کے چار ائر ونگ غیر فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی دفاعی بجٹ میں چھالیس ارب ڈالر کی کٹوتی کے بعد وزیردفاع چک ہیگل نے بحریہ کے چار ایئرونگ غیر فعال کرنے اور فضائیہ کی پروازوں کا دورانیہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے امریکی افواج کے لیے اپنے مشن موثر طریقے سے مکمل کرنے کی صلاحیت خطرے میں پڑ سکتی ہے تاہم کٹوتی کے اثرات کو کم کرنے کرنے کے لئے دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے چار ایئرونگ رفتہ رفتہ غیر فعال کردیے جائیں گے اورفضائیہ کو بھی اپنی پروازوں کا دورانیہ کم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

چک ہیگل نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باوجود دنیا کی بہترین فوج ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔ امید ہے کہ اوباما انتظامیہ فوج کی صلاحیتوں کوبرقرار رکھنے کے لئے کام کرتی رہے گی۔