گجرات کی خبریں 01-03-2013

میرانشاہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کی شہادت پر ملک بھر کی طرح گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) میرانشاہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کی شہادت پر ملک بھر کی طرح گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت صدر گجرت پریس کلب سید وقار گیلانی نے کی ، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، جنہوں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ، خصوصاً صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جائیں ، صد رپریس کلب وقار گیلانی نے کہا اس طرح کے واقعات صحافیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور گجرات پریس کلب اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہید کے ورثاء کے ساتھ ملک یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
GPIکا اہم اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)GPIکا اہم اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں ، اس موقع پر شہید ممتاز آف میرانشاہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز صحافی مرزا بابر بیگ کی اہلیہ کا ختم چہلم پڑھا گیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی مرزا بابر بیگ کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی محفل محلہ نور پور پڈھے میں منعقد ہوئی ، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگر دی کے آگے صر ف تعلیم کے ذریعے ہی بند با ندھا جا سکتا ہے:حمزہ شہباز
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبا ز نے کہا ہے کہ دہشتگر دی کے آگے صر ف تعلیم کے ذریعے ہی بند با ندھا جا سکتا ہے۔ملک کی 64فی صد آبا دی نو جو انو ں پر مشتمل ہے ۔جو ملک کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا ووٹ کا سٹ کریں اور بحرا نو ں سے نجا ت کے لیے ایما ندار اور اہل قیا دت کا انتخا ب کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے یو نیو ر سٹی آف گجرات میں ہو نہا ر طلبہ میں3ہزار لیپ ٹا پ کی تقسیم کر نے کی تقریب سے خطا ب کے دوران کیا چیئر مین ایچ ای سی ڈا کٹر جا وید لغا ری ،وا ئس چا نسلر ڈا کٹر نظا م الدین نے بھی اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے لیپ ٹاپ سکالرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیر اعلیٰ پنجا ب کے مشیر برائے ایجو کیشن زعیم قا دری ،کمشنر عبدالجبا ر شا ہین ،ڈی سی او نوازش علی ،ڈی پی او راجہ بشا رت ،اراکین اسمبلی میاںطارق ،عرفا ن اللہ،حا جی عمرا ن ظفر ،نو ابزا دہ مظہر علی ،خان ،چو ہدری جعفر اقبا ل ،سید نو ر حسین شا ہ،لیا قت بھدر ،ڈاکٹر جا وید ریا ض،عا بد رضا کو ٹلہ،رضا متہ بھی مو جو د تھے۔اُنہو ں نے کہا کہ قوم نے جمہو ریت کے سفر میں بے شما ر قر با نیا ں دی ہیں ۔پانچ سال تک لو ڈ شیڈنگ کا عذاب بھی سہا،چو لہے جلا نے کے لیے گیس نہین ملتی۔ہر روز کرپشن کی نئی نئی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں۔حمزہ شہبا ز نے کہا کہ لو گ تنقید کر تے ہیں ہم نو جو انو ں سے ووٹ لینے کے لیے انہیں لیپ ٹا پ دے رہے ہیں۔لیکن ہما ر ے نو جو انوں کی عزت اتنی سستی نہیں کہ وہ محض لیپ ٹا پ کے لئے اپنا ووٹ دے دیںبلکہ وہ اپنے فیصلو ں میں آزاد ہیں ۔حمزہ شہبا ز نے کہا کہ حکمر انو ں نے ملک کو بھکاری بنا دیا ،اغیا ر کے سا منے ہا تھ پھیلا نے والے فیصلے خو د نہیں کر سکتے۔انہو ں نے کہا کہ ہم روکھی سوکھی کھا لیں گے لیکن ڈو مو رکے لیکچر نہیںسن سکتے۔حکمرا نو ں کی کی نا قص پا لیسیو ں کی بنا پر غیر ملکی فو جی ہما رے گھر میں آکر اسامہ کو قتل کر گئے جبکہ ہما را صدر اُسکے حق مین مضمو ن لکھتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت ہمیشہ میر ٹ کی با ت کر تی ہے۔حکو مت نے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل سے معا ہدہ کیا ہے کہ36ارب کے منصو بو ںکا جا ئزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان منصو بو ں کے فنڈذ میں ایک رو پے کی کرپشن بھی ثا بت ہو تو ذمہ داروں کو نشا ن عبر ت بنا دیں گے۔حمزہ نے کہا کہ دہشتگر دی چند لو گو ں کی سوچ ہے جسے 19کروڑ عوام اپنے اوپر مسلط نہیں ہو نے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ملک خو شحا ل ہو گا تو ہمسا یہ ملکوں سے برابری کی بنیا د پر تعلق قائم ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے دور میں ملک کو ترقی ،خو د مختا ری کی راہ پر ڈال دیا تھا اور عا لمی دبا ئو کے با وجو د دھما کے کیے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم کو بس میں بیٹھ کر واپس آنا پڑا۔انہو ں نے کہا کہ اُنہیں وزیر اعلیٰ کا بیٹا کہلوانے سے زیا دہ ایک مزدور کا پو تا کہلوا نے پر فخر ہے۔حمزہ شہبا ز نے اس مو قع پر یو نیورسٹی آف گجرات کے لیے 10بسوں کا بھی اعلا ن کیا ۔قبل ازیں وائس چا نسلر نے خطبہ استقبا لیہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز راہنمائوں پیرزادہ امتیاز سید ، امجد پرویز بٹ ، حاجی مبین ، حاجی عمران یوسف و دیگر راہنمائوں کی حمزہ شہباز سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف سے اورنگزیب بٹ کی رہائشگاہ آمد پر مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید ، فراست حسین ڈار ، سید ساجد حسین شاہ ، سابق سیکرٹری انجمن تاجران مسلم بازار حاجی مبین ، ایم ایس ایف ضلع گجرات کے راہنما امجد پرویز بٹ ، حاجی عمران یوسف ، امیدوار حلقہ پی پی 112شیخ عمر اعجاز ، مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گجرات کے راہنما نصر ت اللہ گورالہ، میر انجم ، ذیشان زیب بٹ اور دیگر راہنمائوں نے شاندار استقبال کیا اور ضلع گجرات کی مختلف سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر اورنگزیب بٹ کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں پارٹی راہنمائوں ، ضلعی انتظامیہ ، تاجروں اور صنعت کاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس موقع پر ضلع گجرات سے متوقع امیدواران اور ان کے سپورٹران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ میرٹ پر اور صرف میرٹ پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے :حمزہ شہباز
گجرات( جی پی آئی ) پنجاب حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ میرٹ پر اور صرف میرٹ پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے میرا یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات سے وعدہ ہے کہ ان کی ٹرانسپورٹ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے 10 بسیں اسی دور حکومت میں فراہم کر دی جائیں گی تاکہ وہ آسانی سے اپنے علمی سفر کی پیاس بجھانے کے لیے اپنے گھروں سے یونیورسٹی پہنچ سکیں۔ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات کو ان کی ذہانت کے کارنامہ کے طور پر میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ۔ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے ۔ مقروض اور بھکاری قومیں کبھی بھی تابناک مستقبل کا خواب نہیں دیکھ سکتیں۔ آج پاکستانی معاشرہ کئی قسم کی مشکلات کا شکار ہے ۔ مگر پنجاب حکومت نے نہایت دیانتداری سے میرٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہونہار طلباء طالبات کے لیے دس ارب کے سکالر شپ تقسیم کیے”۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات میں مہمان خصوصی فرزندِ وزیر اعلیٰ پنجاب ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے 3 ہزار ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کئی اسکیموں کا اجراء کیا جس میں سر فہرست دانش سکول کا قیام، میرٹ پر سکالر شپ کا اجرائ، لیپ ٹاپ سکیم وغیرہ ہیں ۔ پنجاب حکومت آئندہ بھی اس جذبہ سے لوگوں کی خدمت کرتی رہے گی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں میرٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔ پنجاب حکومت کے تعلیمی منصوبے داد کے مستحق ہیں ۔ پنجاب حکومت نے سکالر شپ سکیم کا اجراء کر کے اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن قائم کر کے انتہائی اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔ پنجاب حکومت ہر وہ اقدام کر رہی ہے جس سے اعلیٰ تعلیم میں بہتری آئے اور غریب اور ذہین طالب علموں کو آسانیاں فراہم ہوں ۔ دوسرے صوبے بھی پنجاب حکومت کی تعلیمی سرگرمیوں کی پیروی کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ نوجوان نسل ہمارا اصل اثاثہ ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ ہماری نوجوان نسل بہتر اور روشن پاکستان کی امانتدار ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات کی ترقیاں علمی افق پر بے مثال ہیں۔ اس یونیورسٹی کو قائم ہوئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ گذرا ہے مگر اس قلیل عرصہ میں اس نے ہر شعبہ میں نمایاں مثالیں قائم کی ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات ہر لحاظ سے کامیابی کی ایک مثالی داستان سناتی ہے ۔ میری حکومت پنجاب سے استدعا ہے کہ یونیورسٹی کو آنے والی سڑکوں کی حالت زار بہتر اور ان کو ڈبل کیا جائے۔ دوسرے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات سے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے مزید دس بسیں جلد از جلد فراہم کی جائیں ۔ ہم یونیورسٹی آف گجرات میں جناب حمزہ شہباز جیسے نوجوان اور متحرک راہنماکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقاریب میں شرکت کے لیے کئی یونیورسٹیوں میں جانے کا اتفاق ہوا مگر میرا مشاہدہ یہ ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات پنجاب میں ایک نمایاں ادارہ بن گیا ہے ۔ جب لیپ ٹاپ سکیم شروع کی گئی تو اس پر بہت زیادہ تنقید بھی کی گئی مگر میں نے اس کی بھرپور حمایت کی۔ دورِ حاضر میں لیپ ٹاپ اعلیٰ علم کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس کے ذریعے طلباء و طالبات کی رسائی آن لائن تعلیم کی طرف آسانی سے ہو سکتی ہے ۔ دورحاضر میں یہ طلباء و طالبات کا بہترین معاون اور ساتھی ہے ۔ میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ یونیورسٹی کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب کا آغاز نقاش سعید کی تلاوت کلام پاک اور معروف نعت خواں عالیہ رشید کی نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کے شرکاء میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم زعیم قادری، گجرات کی اہم سیاسی شخصیات نوابزادہ طاہر علی، نوابزادہ مظہر علی ، میاں طارق، چوہدری عابد رضا کے علاوہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ جن طلباء و طالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ان میں عروسہ ناصر، نور الہدیٰ، مرتضی عظمت،انم مجید بٹ، محمد شعیب خالد، ارسا آفتاب، ماہم مرتضیٰ خان، ابو بکر حفیظ، مریم، نائرہ اشفاق اور ہزاروں طلباء و طالبات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی 4مارچ کو گجرات کا دورہ کرینگے
گجرات (جی پی آئی) نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی 4مارچ 2013ء بروز سوموار کو گجرات کا دورہ کرینگے ، وہ اپنے دورہ کے دوران پارٹی کارکنوں اور راہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، یاد رہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا گجرات کا پہلا دورہ ہو گا ، پارٹی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم نے جمہو ریت کے سفر میں بے شما ر قر با نیا ں دی ہیں :حمزہ شہباز
گجرات (جی پی آئی ) قوم نے جمہو ریت کے سفر میں بے شما ر قر با نیا ں دی ہیں ۔پانچ سال تک لو ڈ شیڈنگ کا عذاب بھی سہا،چو لہے جلا نے کے لیے گیس نہیں ملتی۔ہر روز کرپشن کی نئی نئی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیںان خیالات کا اظہار (ن) لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز نے (ن) لیگی رہنما و کاروباری شخصیت اورنگ زیب بٹ کی رہائشگاہ پر سیاسی سماجی ، کاروباری ، تاجر ، صنعتی ، صحافتی ، وکلاء ، سرکاری حلقوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمر انو ں نے ملک کو بھکاری بنا دیا ،اغیا ر کے سا منے ہا تھ پھیلا نے والے فیصلے خو د نہیں کر سکتے۔انہو ں نے کہا کہ ہم روکھی سوکھی کھا لیں گے لیکن ڈو مو رکے لیکچر نہیںسن سکتے۔حکمرا نو ں کی کی نا قص پا لیسیو ں کی بنا پر غیر ملکی فو جی ہما رے گھر میں آکر اسامہ کو قتل کر گئے جبکہ ہما را صدر اُسکے حق مین مضمو ن لکھتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت ہمیشہ میر ٹ کی با ت کر تی ہے۔حکو مت نے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل سے معا ہدہ کیا ہے کہ36ارب کے منصو بو ںکا جا ئزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان منصو بو ں کے فنڈذ میں ایک رو پے کی کرپشن بھی ثا بت ہو تو ذمہ داروں کو نشا ن عبر ت بنا دیں گے۔حمزہ نے کہا کہ دہشتگر دی چند لو گو ں کی سوچ ہے جسے 19کروڑ عوام اپنے اوپر مسلط نہیں ہو نے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ملک خو شحا ل ہو گا تو ہمسا یہ ملکوں سے برابری کی بنیا د پر تعلق قائم ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے دور میں ملک کو ترقی ،خو د مختا ری کی راہ پر ڈال دیا تھا اور عا لمی دبا ئو کے با وجو د دھما کے کیے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم کو بس میں بیٹھ کر واپس آنا پڑا۔انہو ں نے کہا کہ اُنہیں وزیر اعلیٰ کا بیٹا کہلوانے سے زیا دہ ایک مزدور کا پو تا کہلوا نے پر فخر ہے اس موقع پر نوابزادہ مظہر علی خان ، نوابزادہ طاہر الملک ، ملک حنیف اعوان ، رضا متہ ، عابد رضا ، لیاقت بھدر ، امجد فاروق ، چوہدری جعفر اقبال ، فرخ مجید ، سید نور الحسن شاہ ، میر انجم، ذیشان زیب بٹ ، اسلم زیب بٹ بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز بزنس مین اورنگزیب بٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ
گجرات ( جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت و بزنس مین اورنگ زیب بٹ ( زیب بلڈرز) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جسمیں سیاسی سماجی ، کاروباری ، تاجر ، صنعتی ، صحافتی ، وکلاء ، سرکاری ، صحافتی ، وکلاء حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میں ایم این اے ملک حنیف اعوان ، سابق ایم پی اے ندیم خادم ، ایم پی اے زعیم قادری ، نوابزادہ مظہر علی خان ، نوابزادہ طاہر الملک ، چوہدری عابدر ضا ،کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین ، ڈی سی او نواز ش علی ، ڈی پی او راجہ بشارت ، نوابزادہ حیدر مہدی ، چوہدری لیاقت بھدر ، چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ ، چوہدری فرخ مجید ، سید نور الحسن شاہ ، سیف اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ، چوہدری رضا علی متہ ، میاں عبدالرشید پگانوالہ ، امجد فاروق ، فرقان ایوب ، مرزا امتیاز احمد، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض ، ایم ایس ڈاکٹر نصرت ریاض ، شیخ ابرا ر سعید ، خواجہ شفاقت حفیظ گڈو ، مرزا قمر یونس ، امجد پریز بٹ، طارق سلامت ، چوہدری توصیف عبداللہ ، خان عبدالرشید خان ، انسپکٹر رفعت بھٹی ، مرزا شہزاد بیگ ، خالد سیال ، مرزا وقاص بیگ ، عاصم راٹھور ، چوہدری عثمان ، ملک آفتاب صادق ، مرزابابر بیگ ، مرزا نعیم گل ، خلیل انور بابر ، حاجی ناصر ڈار ، سید رضوان شاہ ، شیخ شہباز ، مستری اکبر ، علیم بٹ ، چوہدری شفاعت ، چوہدری سہیل وڑائچ ، شہزاد ہ عثمان طاہر ، شہزاد ہ طاہر یوسف ، شکیل برسہ ، ڈاکٹر علی احمد طاہر ، راجہ نعیم ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، چوہدری تنویر حسین ،اعجاز پیارا ، ملک مجید صادق ، چاند بٹ ، سید علی شاہ ، سید اعجاز یوسف ، مرزا الیاس بیگ ، مرزا الیاس جرال ، چوہدری خرم ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری اظہر اقبال ، چوہدری فراز ، چوہدری ظہور الٰہی ، نعیم سدھ ، سرفراز ناصر، راجہ نعیم دیگر شریک تھے مہمانوں کا استقبال اورنگ زیب بٹ ، ذیشان زیب بٹ ،میر انجم ، اسلم زیب بٹ ، لالہ رضوان لالہ رضوان ، لالہ افضل ، رضوان اسلم بٹ نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ شہباز کا اورنگزیب بٹ کی رہائشگاہ پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا
گجرات ( جی پی آئی) ایم این حمزہ زشہباز شریف کی سماجی سیاسی شخصیت اورنگ زیب بٹ کی رہائشگاہ ”سلیمان ہائوس ”اسلام نگر آمد پر ڈھولوں کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا گیا نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ مہمانوں کوگلدستہ پیش کیا گیا اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر فضا میں رنگ برنگے غبار ے اور کبوتر بھی چھوڑ ے گئے جس سے فضا رنگین ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ شہباز شریف اور اورنگزیب بٹ سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے سلیمان ہائوس اسلام نگر آمد پر آدھا گھنٹہ بند کمرے میں اورنگ زیب بٹ سے خصوصی ملاقات کی اور گجرات کی علاقائی سیاست اور بالخصوص این اے 105کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا خصوصی میٹنگ میں ایم این اے و ضلعی صدر ملک حنیف اعوان ،ایم پی اے زعیم قادر ی ، امجد فاروق ، چوہدری عابدرضا، سابق ایم پی اے ندیم خادم ، میر انجم بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ چیئرمین مصالحتی کمیٹیز ضلع گجرات چوہدری عمر گجر نے گزشتہ روز سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نئے ڈپی پی او سیالکوٹ اطہر اسماعیل ، ایڈیشنل ایس پی سید شہزاد ندیم بخاری ، SPانویسٹی گیشن سیالکوٹ اسد سرفراز خان سے انکے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ، چوہدری عمر گجر نے ڈی پی او سیالکوٹ اطہر اسماعیل کو سال 2012میں ضلع گجرات میں قتل و اقدام قتل ، لڑائی جھگڑوں اور جعلی چیکوں کے مقدمات اور لین دین کے تنازعوں کے کیسوں کے راضی ناموں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ، DPOسیالکوٹ اطہر اسماعیل نے کہا کہ چوہدری عمر گجر چھوٹی عمر میں مصالحتی کمیٹیز کا ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ریکارڈ راضی ناموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، چوہدری عمر گجر نے ڈی پی او سیالکوٹ اطہر اسماعیل اور ایس پی شہزاد ندیم بخاری کو گجرات کے دورہ کی دعوت دی ، جو انہوںنے قبول کر لی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عبید اللہ گوہر 4مارچ کو اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس کرینگے
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر ڈاکٹر عبیداللہ گوہر 4مارچ سوموار 3 بجے ضلعی دفتر اسلامک سنٹر میںپریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ضلع گجرات سے امیدوارنً قومی صوبائی اسمبلی کے ناموں کا اعلان کریں گے۔اور 17مارچ کو جیل چوک گجرات میں منعقد ہونے والے جلسہ عزم انقلاب ضلعی ورکزکنونشن کی تفصلات سے آگاہ کریں گے۔اس موقعہ پر ڈپٹی سیکرٹری پنچاب ڈاکٹر طارق سلیم ، ضلعی امیر ڈاکٹر احسان اللہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خاور ھمراہ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے لوٹ مار کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ہے :حمزہ شہباز
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حمز ہ شہباز نے کہاہے کہ عوام نے لوٹ مار کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ہے پنجاب بنک میں گیارہ ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے کہتے ہیں کہ ہم خدمت کر رہے ہیں ہم ایسی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیںجوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں قدرت خدمت اور لوٹ مار کرنے والوں کے درمیان لکیر کھینچ رہی ہے گجرات کے لوٹ مار کرنے والوں نے جب اسلام آباد کے بڑے لوٹ مار کر نے والوں کے ساتھ بیٹھے تو عوام نے ان کو مسترد کرنا شروع کر دیا پاکستان کے نوجوانوں کی غیرت اتنی سستی نہیں کہ لیپ ٹاپ سے خریدی جا سکے یہ بات مسلم لیگ ن کے راہنما ایم این اے حمزہ شہباز نے یونیورسٹی آف گجرات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیاور مقامی راہنما اورنگ زیب بٹ کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہی انہوں نے کہا کہ اب ہماری چھٹی ہونے والی ہے اب پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ اٹھارہ کروڑ عوام جن میں 64فیصد نوجوان ہین انہون نے کرنا ہے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے والی قومیں تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ تعلیم واحد ہتھیار ہے جس سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے نوجوانوں اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے گجرات ضلع اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں بڑے ڈاکو بیٹھے یہ لاکھ اشتہار دیں ڈپٹی وزارت عظمی کو گلے لگائیںعوام ان کو دھتکار چکے ہیں ہم ایسی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں قوم کا پیسہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری جائیں ملک میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں نے قوم کو مایوس کر رکھا ہے اس موقع پر انہوں نے جامعہ گجرات کو دس بسیں دینے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلیٰ پنجاب نے گریڈ 1سے 16تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے ایک اور تاریخی فیصلہ کیا ہے :جاوید بٹ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ سٹی صدر جاویدبٹ نے خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گریڈ1سے 16گریڈ کے کنٹریکٹ ملاز مین کو مستقل کرکے ایک اور تاریخی فیصلہ کیاہے جس سے ہزاروںکنٹر یکٹ ملازمین کو فائد ہ ہو گا اور جوان کے اوپر ہر وقت ننگی تلوار لٹکتی تھی وہ بے اثر ہوجا ئے گئی اور پنجاب میں ترقی ہو گئی انہو ں نے مزید کہاکہ میاں حمزہ شہباز شریف کا گجرات یونیورسٹی میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرتا اور غطیم طالب علموں کو پویس کا گارڈ آف آنز رپیش کر ے بھی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے انہوں نے گجرات یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے دس بسوں کافراہم کرنا بھی اہم ہے انہوں نے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکز ی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے پٹر ول ،ڈیز ل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مستر دکردیا
گجرات(جی پی آئی)مرکز ی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے پٹر ول ،ڈیز ل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مستر دکردیا ہے انہوں نے کہا بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعت کار اور تاجربرادری میں جنر نیٹر کا استعما ل بہت زیادہ بڑھ گیاہے بجلی ریٹ پہلے بڑ ھا دیا کیا ہے سوئی گیس کاریٹ بھی بڑھا دیا گیا ہے آب پٹرول ڈیز ل مٹی کے تیل کی قیمت بڑ ہنے پیدداری اخراجات مزید بڑھ جائیں گئے کارخانوں میں مزید بے روزگاری بڑھے گئی اور مہنگا ئی مزید آسمانوں کو چھوئے گئی اور غریب کسان مزدور کا چولہا بجھ جائے گا اپنے اقتدار کے آخر ی ہفتہ میں پاکستانی قوم کیلئے ایک اور مہنگا ئی کا بم قابل خدمت ہے پٹرول ڈیز ل مٹی کے تیل کی قیمت میں آضافہ کو فوری واپس لیاجائے وانہ تاجر احتجاج کرنے کا حق محفو ظ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیت المال ضلع گجرات کا اجلاس4مارچ کو چیئر مین چوہدر ی ظہور الٰہی آف صبادت گروپ کی صدرات میں ہوگا
گجرات(جی پی آئی) بیت المال ضلع گجرات کا اجلاس4مارچ کو چیئر مین چوہدر ی ظہور الٰہی آف صبادت گروپ کی صدرات میں ہوگا جس میں بیت المال کے امور زیر بحث آئیں گے تمام ممبران کو آگاہ کر دیے ہیں کہ وہ مقرر وقت پر تشریف لائیں ۔