ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین (مونا لیزا ) نے کہا ہے کہ مرڈر تھری کی کامیابی کا زبردست رسپانس ملا اور اس کے ساتھ بہت سے نئے پراجیکٹس کی آفرز شروع ہو گئی ہیں لیکن پاکستان میں بلاوجہ میرے کام پر تنقید کرنے والے اگر اپنے کام سے کام رکھیں تو بہتر ہو گا۔ممبئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے خود کرتی ہوں۔
جو مجھے ٹھیک لگتا ہے وہ کر کے ہی رہتی ہوں۔ مرڈر تھری میں بولڈ مناظر کہانی کی ڈیمانڈ تھی۔ اس ڈیمانڈ کو پورا کیا اور بالی وڈ میں اس کو بہت سراہا گیا ہے۔
بالی ووڈ میں کام کے دوران جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہیں فلم کی پروموشن کے حوالے سے بہت کچھ ایسا کرنے کا موقع ملا جس کے بہتر نتائج فلم کی ریلیز کے موقع پر سامنے آئے۔ بھارتی چینل کے پروگرام بگ باس کے نئے سیزن کے لیے بھی آفر ہے جس کو تاحال قبول نہیں کیا۔