بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا نے آئٹم سونگ کرنے کیلئے اڑھائی کروڑ معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔ پریانکا نے فلم شوٹ آٹ ایٹ واڈالا میں ایک آئٹم سونگ کرنے کا اقرار کر لیا تاہم ساتھ ہی اڑھائی کروڑ کے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ فلم پروڈیوسر نے بھی دس منٹ کے گانے کے اڑھائی کروڑ روپے دینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ پورا کر ڈالا اور ایڈونس رقم بھی ادا کر دی۔