لاہور: ایک ہی خاندان کے چار افراد کے گلے کاٹ دیئے گئے

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے مسلم چوک گرین ٹاون میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مسلم چوک گرین ٹاون میں ایک نجی کمپنی کا ڈرائیور فیاض، اسکی اہلیہ عاصمہ،4 ماہ کی بیٹی کشف اور بھاوج فرحت رہائش پزیر تھے۔

اتوار کی صبح اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی تو خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔ جن کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔