کراچی : سہراب گوٹھ، گودھرا میں پولیس آپریشن، 5 ملزمان زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، گودھرا میں پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ عیسی نگری سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا یہ آپریشن ٹارگٹڈ تھا جس میں پولیس نے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔دوسری جانب فاروق ستار کے گھر کے باہر سے مشکوک بیگ سے پرفیوم کی بوتل نکلی جبکہ عیسی نگری سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔