عوام کو انتخابات میں اپنا انقلابی کردار ادا کرنا ہوگا عمران چنگیزی

کراچی : اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے والی ہے، اب نگران سیٹ اپ بنے گا اور پھر انتخابات کا معرکہ ہو گااور اس معرکہ میں روایتی اور گھاگ شکاری اپنی اپنی تاویلات کے پھندوں میں عوام کو پھانسنے کی تیاریاں کررہے ہیںاور اگر پاکستان کے ووٹرز نے اس بار بھی روایتی انداز اختیار کیا توصرف حزب اقتدار و حزب اختلاف کے چہرے بدلیں گے نظام وہی رہے گا۔

جس میں چند خاندان با اختیار اور عوام ہمیشہ سے مجبور و محکوم ہیں نہ تو عوام کو معاشی بدحالی سے نجات مل پائے گی اور نہ ہی دہشت گردی کے عذاب سے چھٹکا را ملے گا اور استحصال کے اس نظام میں عوام اسی طرح نا انصافی مایوسی محرومی بیروزگاری جہالت غربت مہنگائی اور دہشت گردی کے ہاتھوں مجبور و بے بس اسی طرح اپنے بچوں کے لاشے اٹھانے اور خودکشی کرنے پر مجبور رہیں گے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے آرگنائزر عمران چنگیز ی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات قدرت کی جانب سے اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور اپنے حالات بہتر بنانے کا شاید آخری موقع ہے جسے اگر عوا م نے ضائع کردیا تو آئندہ پانچ سال اسے پھر سیاست کی وہی باسی کڑی کھانی پڑے گی جو فوڈ پوائزن بن کر دردناک موت کا باعث بن جاتی ہے۔