ڈنگہ کی خبریں 2,03.2013
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 40سالہ شخص جاں بحق
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ )نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق مہر ناصر محمود نمبردار کا چچا زاد بھائی چوہدری علی بہادر مہر آف جوڑا نہا رہا تھا کہ اچانک بجلی آ گئی موٹر شارٹ ہونے کے باعث اسے کرنٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا نماز جنازہ کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع محمود چمنہ میں حلقہ این اے 104 کے معروف زمیندارچوہدری قاسم پیار اآف ساؤتھ افریقہ اپنے وفد کے ہمراہ سابق ممبر چوہدری اصغر محمود چمنہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) موضع محمود چمنہ میں حلقہ این اے 104 کے معروف زمیندارچوہدری قاسم پیار اآف ساؤتھ افریقہ اپنے وفد کے ہمراہ سابق ممبر چوہدری اصغر محمو د چمنہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری محمد اکرم پیارا ،چوہدری حاجی لیاقت علی پیارا ،چوہدری سرفراز گجرپیار ا،چوہدری اعجاز پیارا،چوہدری الطاف پیارا،چوہدری کاشف پیارا،چوہدری فضل احمد پیارا،چوہدری غلام محمد پیارا،چوہدری نقاش پیارا،چوہدری عاطف پیارا،چوہدری وحید پیارا،چوہدری انصر پیارا،انصرشاہ چک پنڈی،چوہدری اعجاز دالی بانٹھ ،چوہدری ضیاء اللہ دالی بانٹھ بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں چوہدری قاسم پیارانے چوہدری اصغر چمنہ سے حلقہ کے حوالے سے بڑے خوشگوار موڈ میں بات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔چوہدری قاسم پیارا نے کہا کہ ہمارا آپ سے بہت قریبی رشتہ ہے سیاست سے ہٹ کر ہمارے آپ سے ذاتی تعلقات ہیں۔اس موقع پر چوہدری اصغر ممبر چمنہ نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں برادری سے مشاورت کرکے بہت جلد آپ کو آگاہ کریں اور آپ جس امیدوار کو کہیں گے ہم ووٹ دیں گے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے وابستہ ہو۔چوہدری اصغر ممبر نے چوہدری قاسم پیارا کے اعزاز ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پنجاب حکومت نے 70 ارب کا قرضہ اتارنے کیلئے آٹا مہنگا کردیا،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجازا حمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے 70 ارب کا قرضہ اتارنے کیلئے آٹا مہنگا کردیا۔ن لیگ کا مستقبل انتہائی مایوس کن ہوگاخادم اعلیٰ نے تحت لاہور بچانے کیلئے 85 ارب روپے میڑو بس منصوبے پر لگا دیے انہوں نے رائے ونڈ کو ہی پنجاب بنا دیا ہے ۔آئندہ الیکشن میں 19کڑور عوام ن لیگ کا بوریا بستر گول کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے حواریوں کو آئندہ الیکشن میں وہ عبرت ناک شکست ملے گی کہ سیاست کے میدان میں اس کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ہمارا مقابلہ موجودہ ایم پی اے سے ہے باقی حلقہ کے تمام سیاست دان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔حلقہ پی پی 113 سے عوام کی جانب سے ہمیں ٹھنڈی ہوائیں آتی ہوئی محسوس ہورہی ہیں اور ہماری حمائت میں ہمارے بزرگو ں بھائیوں نے حلقہ بھر میں رنیاں برادران کیلئے الیکشن کمپین شروع کردی جس کے ہمیں مثبت نتائج مل رہے ہیں۔اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کو ہے ایم پی اے کو اصل حالات اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پتہ چلیں گے۔انشاء اللہ ہماری کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :صاحبزادہ رضاالمصطفیٰ کیلانی کا ختم چہلم مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میںہوا۔اس موقع پر پنجاب بھر سے علماء کرام نے شرکت کی
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)صاحبزادہ رضاالمصطفیٰ کیلانی کا ختم چہلم مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میںہوا۔اس موقع پر پنجاب بھر سے علماء کرام نے شرکت کی ۔ختم چہلم کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا نعت خوانی اور درودوسلام کے بعد علماء کرام نے موت و حیات پر خصوصی فلسفہ بیان کیااورصاحبزادہ صاحب کی سیرت پر روشنی ڈالی اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے اورکہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین محمدی کی تبلیغ میں وقف کی اور اپنے والد کے اس مشن کو اپنی موت تک جاری رکھا۔وہ نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے ان کمی کوئی پوری نہ کرسکے گا۔ختم چہلم میں پنجاب بھر سے مذہبی ،سماجی ،سیاسی ،کاروباری ،تعلیمی اور صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعد اد میںشرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گوندل برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت ممتاز زمیندار چوہدری اکرم علی گوندل دلوآنہ کے پوتوں کی دعوت ولیمہ ملن میرج ہال میںمنعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گوندل برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت ممتاز زمیندار چوہدری اکرم علی گوندل دلوآنہ کے پوتوں اور کویت میں مقیم چوہدری محمد اسلم گوندل آف سویہ کے صاحبزادوں چوہدری علی رضا اور چوہدری کاشف اسلم آف سویہ کی اپنے تایا چوہدری محمد اکرم گوندل کی صاحبزادیوں اور چوہدری محمد اکرم گوندل کے صاحبزادے چوہدری کامران اکرم گوندل کی شادی اپنے چچا چوہدری محمد اسلم کی صاحبزادی سے علاقہ کے معروف میرج ہال ملن میرج ہال پر پروقار اور منفرد انداز سے بخیروخوبی سر انجام پائی ،تفصیلات کے مطابق گوندل دلوآنہ برادران سویہ کی سب سے بڑی اور نامی گرامی شادی کی پروقار رنگا رنگ اور تاریخ ساز تقریب کا انعقاد،چوہدری عبدالکریم گوندل کے نواسوں نواسی،چوہدر ی محمد اعظم گوندل،چوہدری اظہر فاروق کے بھتیجوں،چوہدری عنصر،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری منظور احمد،چوہدری علی بہادر،چوہدری محمدنواز آلوانہ،چوہدری منیر احمد کے بھانجوں،چوہدری ذیشان اسلم،چوہدری شاہزیب اسلم کے بھائیوں،چوہدری علی حمزہ ،چوہدری علی حیدر کے کزن اورگوندل برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت ممتاز زمیندار چوہدی کرم علی گوندل دلوآنہ آف سویہ کے پوتوں چوہدری محمد اسلم گوندل کے صاحبزادے چوہدری علی رضا اسلم،چوہدری کاشف اسلم اور چوہدری محمد اکرم گوندل کے فرزند ارجمند چوہدری کامران اکرم شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے علاقہ بھر سے سیاسی سماجی معززین شہر عمائدین علاقہ کی قد آور شخصیات کی شرکت سے شادی کی تقریب بڑا اکٹھ بن گئی،کویت میں مقیم چوہدری محمد اسلم گوندل،چوہدری محمد اکرن گوندل،چوہدری محمد اعظم گوندل،چوہدری اظہر فاروق گوندل،چوہدری محمد عنصر،چوہدری عبدالکریم گوندل،چوہدری سعی محمد،چوہدری محمد اصغر،چوہدری قیصر عباس،چوہدری یاسر علی،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری منظور احمد،چوہدری علی بہادر،چوہدری محمد نواز،چوہدری منیر احمد،حاجی ملک اعجاز احمد،چوہدری محمد یوسف گجر،چوہدری ظہیر یوسف گجر،چوہدری ذیشان اسلم گوندل،چوہدری شازیب اسلم گوندل،چوہدری علی حمزہ،چوہدری علی حیدرنے ہر مہمان کا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،گوندل برادران کی مہندی بارات اور دعوت ولیمہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اورڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ناچ اور زبردست آتش بازی کی گئی،چوہدری علی رضا اسلم،چوہدری کاشف علی اسلم،چوہدری کامران اکرم کی شادی کی تقریب میں سابق ضلعی ناظم منڈی بہائو الدین چوہدری ریاض اصغر وڑائچ کی صاحبزادی سابق ایم پی اے محترمہ باسمہ طارق ریاض چوہدری نے بطور مہمان خاص شرکت فرمائی جبکہ علاقہ کی سیاسی سماجی قد آور سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروںافراد نے شرکت کی جن میں چوہدری غلام احمد نمبردار،چوہدری سعی محمد باگڑی،ریاض احمد باگڑی ایس ایچ او چوہدری محمد اختر،چوہدری لال خان باگڑی،محمد انار مہر،امتیاز احمد مرہانہ،اعجاز احمد مرہانہ،محمد اختر مرہانہ،فیض احمد مہر،حاجی غلام حسین خوشی ،ریاض احمدسعی،نذیر احمد گوندل،بشیر احمد گوندل،محمد خاںگوندل،محمد اعظم،سید اعجاز حسین شاہ،محمد ارشد فتہ لماں،چوہدری محمد ارشد جاموں بولاچوہدری محمد حسین گاکھڑا،حاجی عطاء محمد،محمد اصغر بھٹی،حاجی ملک اعجاز احمد،چوہدری محمد افضل اے ایس آئی،چوہدری محمد اقبال دلوآنہ،یاسر علی،چوہدری محمد یوسف گجر،حاجی ریاض جعفر،چوہدری ثاقب ریاض علی،حمزہ علی،علی اعجاز،حمزہ اعجاز،ملک غلام عباس،حاجی ماسٹر محمد حسین،ملک فلک شکر،چوہدری محمد نواز وڑائچ،چوہدری مہندی خاں وڑائچ،چوہدری احسن سویہ،چوہدری محمد اصغر،چوہدریمحمد ریاض مکھن کا،غلام رسول مکھن کا،چوہدری سکندر،چوہدری حاجی نور محمد گجر،خضر حیات جنجوعہ،ڈاکٹر عطاء الرحمن،خان محمد اسلم،ریاض احمد بٹ،چوہدری الیاس احمد،چوہدری غلام قادر،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری غلام قادر،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری منظور احمد،سردار بھٹی،قیصر عباس،یاسر علی،چوہدری محمد اختر،سعی محمد،ظہیر عباس بھٹی،گلفام،عاطف حسین بھٹی،افضال احمد بلال بھٹی،عثمان حیدر،وسیم عباس،جاسم نواز،خرم شہزاد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:قمر زمان کائرہ اور ندیم اصغر کائرہ نے حلقہ میں اربوں روپے کی کام کروائے ہیں،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کویت کے صدر اور ممتاز سیاسی سماجی شخصیت حاجی ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ کی عوام وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ سابق تحصیل ناظم ندیم اصغر کائرہ کی احسان مند ہے کہ انہوںنے اربوں روپے کی لاگت سے ڈنگہ شہر لالہ موسیٰ کے مضافات سمیت ساٹھ سے زائد قصابات کو سوئی گیس فراہم کی جبکہ انتہائی علیل عرصہ میں دس ہزار سے زائد گیس کنکشن جاری کروا کر ہر گھر میں سوئی گیس کے چولہے جلائے،ہم کائرہ برادران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اور کائرہ برادران کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ہم نے اپنے علاقہ میں سوئی گیس کے حوالہ سے ریکارڈ ٹائم میں ریکارڈ کام کروایا ڈنگہ شہر میں سوئی گیس کا نوے فیصد کام مکمل ہو گیا جبکہ ہمارے محلہ لوکڑی مکڑاں پھالیہ روڈ پر واقع تمام آبادی میں اسی فیصد گھروں میں سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے،جبکہ بیس فیصد علاقہ میں گیس کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ گلیاں نالیاں تو ہر دور میں بنتی اور ْٹوٹتی رہتی ہیں لیکن سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ ہمارے اور عوام کے قائد قمر زمان کائرہ کا بہت بڑ کارنامہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو 65سالوں میں حکمران نہیں کر سکے،شہر اور علاقہ بھر کی نسلیں بالخصوص خواتین خانہ اپنے محسن قمر زمان کائرہ سے دعا گو ہیں جنہون نے ان کے چولہے روشن کئے بلکہ پورے پریشر کے ساتھ لگاتار روشن کئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام اور خواتین خانہ کی دعائوں سے قمر زمان کائرہ ایکبار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،کیونکہ انہوں نے خواتین کے کچن کیلئے آسانیاں پیدا کر کے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں شہباز شریف کی خصوصی شفقت کے باعث شہر کے درود و دیوار کو خوبصورتی سے سجا کر شہر کو پنجاب کا مثالی شہر بنا دیا،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم عوامی دعائوں اور میاں شہباز شریف کی خصوصی شفقت کے باعث شہر کے درود و دیوار کو خوبصورت سے سجا کر شہر کو پنجاب کا مثالی شہر بنا دیاہم نے مستقل مزاجی کے ساتھ صدق دل سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین جو مرضی کہہ لیں شہر کی تعمیر و ترقی کا اعزاز ضرور حاصل کریں گے اللہ کے فضل و کرم سے پانچ سالہ دور میں عوامی طاقت سے ناممکن کو ممکن بناکر دکھایا تعلیم صحت مواصلات کے شعبہ میں میگا پراجیکٹ ہماری کارکردگی کی روشن دلیل ہیں،ہم مخالفین کی بیان بازی پر ان کا جواب کام کر دیں گے ان کے جواب الفاظ میں دے کر ہم اپنی توانائیوں کو ضائع کرنے کی بجائے اپنی توانائیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خصوصی شفقت کی بدولت تعلیم صحت،مواصلات کے بڑے پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:عدلیہ سے درخواست گزار ہیں کہ انتخابات کے دوران زیر سماعت کیسزپر ریمارکس کی اشاعت پر پابندی عائد کریں،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ سے درخواست گزار ہیں کہ انتخابات کے دوران زیر سماعت کیسزپر ریمارکس کی اشاعت پر پابندی عائد کریں،اعلیٰ عدلیہ ریمارکس کی بجائے صرف فیصلوں پر عمل کرائے تاکہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلئے مساوی سازگار ماحول میسر آئے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نظریات کی جماعت ہونے کے باوجود نظریے کی بجائے منتخب ہونے والے مضبوط امیدوار ڈھونڈ رہی ہے ہم مجبور ہیں کیونکہ ملک میں نظریاتی سیاست نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کا ٹرائل کیا ہمارے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا،انہیں پھانسی دے دی گئی ہمارے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا گیا،ہم نے پھانسیاں کوڑے برداشت کئے لیکن ہم نے کسی عدالت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی چمک کے ذریعے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم جج صاحبان کے سامنے ہاتھ باندھ کر گزارش کرتے ہیں کہ وہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد میڈیا کو ججوں کے ریمارکس شائع کرنے اور ٹی وی پر رپورٹ کرنے سے روک دیں اورانہیں ہدایت کی جائے کہ کسی بھی کیس کے صرف فیصلے کو رپورٹ کیا جائے ہماے ہاں بدقسمتی سے ججز کے ایسے ریمارکس کی مس لیڈز شائع ہوتی ہیں جن کا کیس اور فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ عام ہم سے حساب ضرور مانگیں ہم صرف بڑی گاڑیوں اور بڑے کمروں میں بیٹھنے کیلئے منتخب نہیں ہوئے لیکن یہ بھی سوچیں کہ پچھلے الیکشن میں انہوں نے کسے چنا آئندہ انتخابات میں اچھے افراد کا انتخاب کریں ذات برادری کی بجائے پروگرام پرووٹ دیں، میڈیا اسی سلسلہ میں رائے عامہ ہموار کرے انہوں نے نگران حکومت وقت پر اتفاق رائے سے بن جائے گی اور الیکشن بروقت ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنا ہو گا ہماری حکومت نے بنیادی اصلاحات کر کے آئین کوصاف کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پارٹی سیاست میں پارٹی کے قواعد و ضوابط اور پارٹی لیڈر شپ کے فرمان کا احترام کیا جاتا ہے اور کیا بھی جانا چاہیے،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم حلفاً کہتے ہیں کہ اگر ہماری حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کہے حلقہ این اے106 کا الیکشن تم نہیں لڑو گے تو میں الیکشن ہر گز نہیں لڑوں گا انہوں نے کا کہاکہ پارٹی سیاست میں پارٹی کے قواعد و ضوابط اور پارٹی لیڈر شپ کے فرمان کا احترام کیا جاتا ہے اور کیا بھی جانا چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو انتخابات اپنے وقت پر ضرور ہونگے،اس سلسلہ میں قطعاً کوئی ابہام نہیں ہماری جماعت جمہوریت پر کامل یقین رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی شاہد محمود بٹ اور حاجی برادران کی طرف سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے اعلان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،ڈاکٹر اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافی و دانشور،معروف سماجی خدمت گار ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ حاجی شاہد محمود بٹ اور حاجی برادران کی طرف سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے اعلان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے یہ کمپلیکس چار ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا،تین آئوٹ ڈور کھیل اور نو ان ڈور کھیلوں پرمحیط ہوگا،اس کی تعمیر پر کروڑوں روپے کا خرچہ آئے گا جو حاجی برادران اپنی جیب سے کریں گے ڈنگہ کے نوجوانوں کا کھیلوںکا میدان کا کافی عرصہ سے مطالبہ تھا حاجی برادران نے یہ مطالبہ پورا کر کے علاقہ بھر کے نوجوانوں کا دل جیت لیا ہے،حاجی برادران کو اللہ میاں نے وافر رزق حلال عطا کیا ہے اور ساتھ ہی ان کو اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے کاشعور بھی بخشا ہے،حاجی فاضل بٹ،حاجی صادق بٹ ،حاجی اعظم بٹ اور ان کی اولاد بے شک ڈنگہ کے رشن ستارے ہیں لوگ ان کی اچھی عادات کے معترف ہیں،حاجی برادران کی شخصیات جاگیرداروں سرمایہ داروں اور سیاستد انوں سے اعلیٰ و برتر ہیں میری پیشن گوئی ہے کہ اگر حاجی برادران نے خدمت خلق کا مشن اسی طرح جاری رکھا تو مستقبل قریب میں علاقہ ڈنگہ کے باسیوں کے دلوں میں حکمرانی انہی کی ہو گی،آخر میں میری ان سے التماس ہے کہ ڈنگہ میں قبرستان کی جگہ دن بدن بدن کم ہو رہی ہے سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ ہی وہ قبرستان کے لئے وسیع اراضی کا صدقہ کریں اللہ تعالیٰ ان کے والدین کی قبریں نور سے بھر دے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حضرت مولانامحمد الیاس عطار قادری نے محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے صاحبزادے قدیس المصطفیٰ سے فون پر اظہا رافسوس کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیر اہل سنت حضرت مولانامحمد الیاس عطار قادری نے ممتاز مذہبی سکالر علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے صاحبزادے قدیس المصطفیٰ سے فون پر اظہا رافسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ کریم علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبروجمیل عطا فرمائے،انہوں نے صاحبزادہ دیس المصطفیٰ کو حوصلہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ سالہ لڑکی نہر اپر جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی
کھاریاں(محمد بلال احمد بٹ)بارہ سالہ لڑکی نہر اپر جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی،ہیڈ جگو کے رہائشی محمد اعظم کی بارہ سالہ بیٹی نہر اپر جہلم کے کنارے پائوں دھو رہی تھی کہ اچانک پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گری اور وہ ڈوب کرجاں بحق ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عالمی استعماری قوتیں امریکہ اور اور انڈیا بلوچستان کے حالات خراب کر کے اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں،میر غلام رسول لہڑی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی سپریم کونسل کے رکن اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کے دست راست اور معتمد خاص میرغلام رسول لہڑی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں امریکہ اور اور انڈیا بلوچستان کے حالات خراب کر کے اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں،جس کی ہم اور ہماری جماعت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجاڑ والا میں میاں عالم پیٹرولیم پر میاں شاہنواز عالم ٹکری عبدالرحمن پر کانی،عبدالجبار عمرانی،نائب صدر پریس کلب جعفر آباد کے ہمراہ اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے وفاداری اور محبت کرنے والے ہیں انہوں نے پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے وزن کے برابر سونا تول کر دیا،پھر ہمیں باغی کیوں قرار دیا جاتا ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں بلوچستان میں شیعہ سنی فسادات کروا کر ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، انہوںنے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے علاقہ میں کسی اور مسلک کا کوئی فرد نہیں رہتا اور انکے علاقہ میں جانے کیلئے درجنوں چوکیوں سے ہوکر جانا پڑتا ہے ایسے میں لوگوں کی ہلاکت سمجھ سے بالا تر ہے پھر قبل ازیں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر بلوچستان میں گورنر راج لگایا گیا اور اب بلوچستان کو فوج کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کرایا گیا،ان چیزوں کے پیچھے کیا محرکات ہیں، اس کی انکوائری کرانا ہو گی تاکہ اصل حقائق کا علم ہو سکے،انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مطالبہ ہے کہ گورنر راج ختم کیا جائے اور گولی کی بجائے مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں گولی کسی مسئلہ کا بھی پائیدار حل نہیں انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا کام ہے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرے جبکہ فوج کا کام ہے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرے،عدلیہ انصاف کا بول بالا کرے اور ملک میں رول آف لاء کو یقینی بنائے اسی طرح ہر ادارہ اپنے اپنے آئین کے متعین کردہ دائرے میں ریتے ہوئے اپنا اپناکام کرے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے مسلم لیگ ن سے مذاکرات چل رہے ہیں انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کیلئے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:دی ویگا سکول سسٹم میں دسویں کلاس کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چیئر مین دی ویگا سکول سسٹم تعلیم دوست شخصیت چوہدری امجد جاوید عیلس کی سرکردگی میں قائم علاقہ کے معروف و ممتاز تعلیمی ادارے دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ میں 9thکلاس کی طرف سے اس سال کلاس10thکے فارغ التحصیل ہونے والے اپنے سینئر طالب علموں کے اعزاز میں شاندار روایات کے عین مطابق ایک پروقار اور رنگا رنگ الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل مسعود احمداعوان،ڈائریکٹر چوہدری محمد اصغر ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت علی،میل فی میل اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل مسعود احمداعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے کلاس دہم کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے اپنے تعلیمی میدان کا پہلا قدم مکمل کر لیاہے دہم کلاس آپ کے تعلیمی کیرئیر کی بیسک بنیاد ہے جس پر آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر کے اپنا اور اپنے ادارے اور خاندان کا نام روشن کرنا ہے،آپ کے الوداع ہونے پر ایک طرف ہمیں آپ کی جدائی کاغم ستائے جا رہا ہے اور دوسری جانب ہم آپ کے شاندار روشن مستقبل اور اعلیٰ تعلیم کے حصول سے کالجز میں جانے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو قدم قدم پر کامیاب و کامرانیوں سے سرفراز فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موجودہ پیپلز پارٹی کے موجودہ پانچ سالہ دور حکومت میں ڈیزل کی قیمت میں65روپے اور پیٹرولیم کے دام میں تقریباً50روپے فی لیٹر اضافہ ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موجودہ پیپلز پارٹی کے موجودہ پانچ سالہ دور حکومت میں ڈیزل کی قیمت میں65روپے اور پیٹرولیم کے دام میں تقریباً50روپے فی لیٹر اضافہ ہوا اور کرایوں کی مد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے گنے کی قیمت مٹھاس کی شرح سے منسلک کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے گنے کی قیمت مٹھاس کی شرح سے منسلک کر دی،صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی کے مطابق پنجاب میں گنے کی خریداری کے نئے نظام کے تحت گنے کی قیمت کو مٹھاس کی شرح سے منسلک کر دیا گیا ہے گنے کی کم از کم قیمت خرید170روپے فی من مقرر کی گئی ہے گنے میں مٹھاس کی شرح9.50 فیصد سے زائد ہونے پر 0.1فیصد اضافے پر گنے کے کاشکتار کو1.79روپے من اضافی قیمت ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی سرکردگی میں کالج میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی سیمینار منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی سرکردگی میں کالج میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس میں پرنسپل رائے محمد نذیر عظیم کھرل اور فوکل پرسن پروفیسر محمد نواز اور آر ایچ سی ڈنگہ کے ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد اور بی ایچ یو کے ڈاکٹرمحمداکمل نے ڈینگی کے اسباب اور حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیئے انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے گھرماحول ادارہ سے ڈینگی بچائو کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور وہ ڈینگی سمیت دیگر مچھروں کو ختم کرنے کیلئے جراثیم کش ادویات کا خصوصی سپرے کرائیں اور صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور کھڑے ہونے والے پانی کے برتنوں اور ٹائروں کو تلف کریں،انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر اتوار کے روز کالج کھلا رہا اور کالج میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا اور صفائی ستھرائی کیلئے پرنسپل نے اپنی نگرانی میں کام کرایا اس موقع پر طلبہ اور شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے شعور اجاگر کرنے کیلئے بینرز کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری عبداللہ اشرف حسین کولی اور چوہدری محمداصغر حسین کولی کے صاحبزادے چوہدری سیف اللہ کولی اور چوہدری خالد حسین کولی کے بھتیجوں کے عقیقہ منسونہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)کولی خاندان کی سرکردہ اور معتبر شخصیت چوہدری محمد حسین کولی کے پوتوں اور انگلینڈ میں مقیم چوہدری محمد اشرف حسین کولی کے صاحبزادے چوہدری عبداللہ اشرف حسین کولی اور چوہدری محمداصغر حسین کولی کے صاحبزادے چوہدری سیف اللہ کولی اور چوہدری خالد حسین کولی کے بھتیجوں کے عقیقہ منسونہ کی پروقار روحانی تقریب انکی رہائش گاہ واقع کولی ہائوس محلہ پسوالاں میں مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی،اس حوالہ سے خصوصی محفل میلاد مصطفی کا اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین علامہ مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی،مولانا قاری رضوان یوسف نے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا اور تلاوت کی سعادت قاری نعیم صابر سلطانی نے حاصل کی اور ملک گیر شہرت کے ثناء خوان مصطفی عمیر رضا قادری قاری محمد اویس سیالوینے نبی اکرمۖ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض شکیل احمدرضوی نے سر انجام دیئے عقیقہ منسونہ کی تقریب میں چوہدری محمداکرم بائو،چوہدری محمدافضل،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری محمد رمضا ن پسوال،چوہدری مشتاق احمد ایس آئی پولیس،حاجی محمد اقبال باہروال،چوہدری محمدنواز لونگو،ضمیر احمد بٹ،غلام مصطفی بٹ،واجد شاہ،سجاد
بابر،رانااکرم،عمران بھٹی،ملک نوید احمد،چوہدری اعتزا ز احسن،مبشر بٹ،عمران قیصر پسوال،ثاقب حفیظ بھٹی،کامران اقبال نون،چوہدری محمد ریاض،چوہدری صفدر حسین،مرزا محمد اشرف،چوہدری محمدارشد فوجی،غضنفر اقبال باہروال،خالد پرویز قاری یاسر میاں اعظم میاں خاں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت نے کابینہ کی منظور کردہ حج پالیسی2013کی منظوری کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت نے کابینہ کی منظور کردہ حج پالیسی2013کی منظوری کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اس سال ایک لاکھ اسی ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے جس میں پچاس فیصد سرکاری اور پچاس فیصد عازمین حج کو نجی سکیم کے تحت حجاز مقدس بیت اللہ کیلئے سفر کیلئے بھیجا جائے گا،حجا ج کرام سے درخواستوں کی وصولی یکم مار2013 سے شروع ہو گی جبکہ حج پروازیں ماہ ستمبر میں شروع ہونگی،اس سال حج کیلئے کرایوں میں ساڑھے بارہ سے14 ہزار سے تک اضافہ کیا گیا ہے،اس کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:گنا کھینچتے ہوئے گیارہ سالہ لڑکا ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گنا کھینچتے ہوئے گیارہ سالہ لڑکا ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہو گیا بتایاجاتا ہے کہ امرہ کے رہائشی سلیمان کا گیارہ سالہ بیٹا ناصر سلیمان اپنی والدہ کے ہمراہ چک شیر محمد جا رہا تھا کہ راستہ میںگنا کھینچتے ہوئے ہاتھ پھسلنے سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مہر برادری کولیاں شاہ حسین کی سرکردہ اورمعتبر شخصیت مہر ندیم احمدجنوبی افریقہ کے دورہ سے واپس وطن لوٹ آئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مہر برادری کولیاں شاہ حسین کی سرکردہ اورمعتبر شخصیت مہر ندیم احمدجنوبی افریقہ کے دورہ سے واپس وطن لوٹ آئے،انکی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر ان کے دوست احباب عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،اور انہیں کاروں کے ایک بڑے جلوس میں انکی رہائش گاہ تک لایا گیا مہر ندیم نے وطن واپس پہنچتے ہی اپنے عزیز و اقارب دوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اتحاد گروپ ڈنگہ کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ امیر حسن اور صدر سیٹھ منیراحمد شیخ کی زیر صدارت راجہ صبغت اللہ جرال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتحاد گروپ ڈنگہ کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ امیر حسن اور صدر سیٹھ منیراحمد شیخ کی زیر صدارت راجہ صبغت اللہ جرال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں وطن عزیز کی اہم عمارتوں اداروں اور دیگر پبلک مقامات جن کو ملک کے عظیم قومی ہیروز کے نام سے منسوب کیا ہوا تھا وفاقی حکومت کی طرف سے ان کے نام تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،حال ہی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ذیلی انسٹی ٹیوٹ قائد اعظم میڈیکل یونیورسٹی کانام تبدیل کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹے رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ حلقہ پی پی 113کے ہر دل عزیز علم دوست ایم پی اے میاں طارق محمود کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ کو دس ملین کی لاگت سے جدید معیاری اور سہولیات سے آراستہ بس فراہم کرنے پر میاں طارق محمود کا شکریہ ادا کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ بوائز ڈگری کالج میں بھی ایسی ہی ایک بس اور ایسی سہولیات فراہم کریں تاکہ طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پریس کلب ڈنگہ کا لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی حکیم نثار احمد قریشی کی نواسی اور روزنامہ ٹھنڈی آگ کے چیف ایڈیٹر گلزار احمد نوشی کی بھانجی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پریس کلب ڈنگہ کا لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی حکیم نثار احمد قریشی کی نواسی اور روزنامہ ٹھنڈی آگ کے چیف ایڈیٹر گلزار احمد نوشی کی بھانجی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب میں گندم کی خریداری اپریل کے چوتھے ہفتے میں شروع ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب میں گندم کی خریداری اپریل کے چوتھے ہفتے میں شروع ہو گی اس سال گندم کی خریداری یا پالیسی میںکوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی جا رہی۔