کوئٹہ : گیس سے دم گھٹنے کے باعث سب انسپکٹر جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے سریاب میں مکان میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے میں کیچی بیگ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر ثنا اللہ اپنے گھر میں گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گیا ۔

گیس لیکیج سے کمرے میں گیس بھر گیا اور گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ضروری کاروائی کے لئے لاش سول ہسپتال منتقل کردیا۔