بنگلا دیش میں مظاہرے جاری، مزید 6 جاں بحق، فوج طلب

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماں کو سزادینے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔تازہ جھڑپوں میں مزید چھ افراد جاں بحق ہونے کے بعد تعداد چھیالیس ہو گئی جبکہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

احتجاج کا سلسلہ جنگی جرائم میں ملوث جماعت اسلامی کے رہنماں کو سزاسنانے کے بعد شروع ہوا۔چار روز سے جاری احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔ شمالی علاقوں میں اتوار کی صبح پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے چھ مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کے لئے کئی شہروں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔جمعرات سے شروع ہونے والے اس احتجاج میں اب تک چھیالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔